حافظ عبد القدوس خان رح۔المعروف سلیم خاں۔اسسٹنٹ لائبریرین مولانا آزاد لائبریری علیگڈھ مسلم یونیورسٹی کا انتقال پر ملال

1 فروری, 2022
زاھدآزاد جھنڈانگری
(کیئر خبر کاٹھمنڈو)
 محترم عبدالقدوس خان المعروف سلیم خان جو مولانا آزاد لائبریری علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اسسٹنٹ لائبریرین کے عہدہ سے کئ برس پہلے سبکدوش ہو گئے تھے کا 26 جنورى كو انتقال ہو گیا ۔انااللہ وانا الیہ رجعون آپ کی میت رات 11بجے ان کے وطن رامپور پہنچی۔اور بروز (جمعرات)بعد نماز ظہر مسجد قلاش میں 1.30 پر نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان گوئیاں تالاب قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ اللہ مغفرت فرمائے بہت سی خوبیاں تھیں مرنے والے میں۔
 وہ حافظ قرآن کے علاوہ سند یافتہ عالم تھے۔ ان خیالات کا اظہار محترم  مظفر اللہ خاں سابق ایڈیٹر روزنامہ گورکھپور نے کیا
آپ نے آگے کہا ۔آپ  مرحوم عبدالسلام خان  مستاجر کے بیٹے تھے ۔اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق اسسٹنٹ لائبریرین مرحوم شاہد خان شیروانی رح کے برادر نسبتی تھے۔شاہد خان شیروانی کے مولانا ابوالکلام آزاد  رحمہ اللہ سے گہرے مراسم تھے۔مولانا آزاد نے جناب شیروانی کی 2 کتابوں کا دیباچہ لکھا ہے۔مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ/ 2 بیٹے ہیں۔ آپ ۔معروف شاعر سید شکیل غوث صاحب کے سمدھی تھے ۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter