کاٹھمانڈو میں آڈ ایون سسٹم ختم؛ 13 فروری سے اسکولوں کو کھولنے کی اجازت

6 فروری, 2022

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر

کٹھمنڈو وادی میں مقامی انتظامیہ نے کل سوموار سے پرائیویٹ گاڑیوں اور ٹیکسیوں کے لیے نافذ طاق-جفت ضابطہ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اتوار کی شام کو ایک عوامی نوٹس جاری کرتے ہوئے، کٹھمنڈو، للت پور اور بھکتاپور اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کے دفاتر نے  کووڈ مینیجمینٹ سینٹر کی طرف سے کی گئی سفارشات کے مطابق نجی گاڑیوں اور ٹیکسیوں کے لیے نافذ طاق-جفت کے اصول کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

وہیں 13 فروری سے  اسکولوں کو باقاعدہ فزیکل کلاسز چلانے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

قبل ازیں، سنیما ہال کھولنے اور 13 فروری سے نائٹ ریستوران کے کاروبار کھولنے کی اجازت دینے کی بھی سفارش کی تھی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter