تلسی پور/ کیئر خبر
تلسی پور میں واقع ارم فٹ ویئر اسٹور میں جمعہ کی کی رات آگ لگنے سے دو کنبوں کے پانچ افراد کی موت ہوگئی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی بروقت نہ پہنچنے سے آگ نے بہت زیادہ نقصان پہنچایا۔ تلسی پور کے شیش کانت ڈھکال رات ایک بجے اپنے گھر کے باہر شور سن کر بیدار ہوئے۔ انکے مطابق باہر نکلا تو دیکھا کہ پڑوسی گھر میں آگ لگی ہے۔ فائر بریگیڈ کے نہ پہنچنے سے پولیس بھی مایوس نظر آئی۔ مقامی باشندے اور پولیس بالٹیوں سے پانی ڈال رہے تھے۔
عینی شاہد ڈھکال کے مطابق تلسی پور سب میٹروپولیٹن میونسپلٹی کی فائر بریگیڈ تقریباً دو بجے شب پہنچی۔
تین سو لیٹر کی صلاحیت والی فائر بریگیڈ نے کچھ دیر بعد پانی ڈالنا شروع کر دیا۔ پانی ختم ہوگیا۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ کو واپس آنے میں ایک گھنٹہ لگ گیا۔
وفات پانے والوں کی شناخت 40 سالہ نظر دین علی، ان کی 13 سالہ بیٹی سنجیدہ خاتون اور ان کے پانچ سالہ بیٹے علاء الدین کے نام سے ہوئی ہے۔
اسی گھر میں جوتوں کی دکان اور گودام چلانے والے حسین بخش کے دو لڑکے محسن بخش اور حسن بخش بھی دم توڑ گئے۔ وہ تیسری منزل پر رہتے تھے۔
پولیس کے مطابق آگ پر صبح چھ بجے کے قریب قابو پالیا گیا۔ ایریا پولیس آفس تلسی پور کے ڈی ایس پی شیام آریال کے مطابق گھر کے تمام مکینوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔
آپ کی راۓ