ممتاز عالم دین ومحقق مولانا عبد اللطيف اثری شنکرنگری نے داعئ اجل کو لبیک کہا

11 فروری, 2022

بلرام پور/ کیئر خبر

موصولہ اطلاعات کے مطابق  جامعہ عالیہ عربیہ مئو کے سابق سینئر استاذ، ممتاز محقق ومترجم مولانا عبد اللطیف اثری شنکرنگری کا آج عشاء کے بعد انتقال ہو گیا۔ مولانا کسی دینی پروگرام میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ اچانک انھیں کچھ تکلیف محسوس ہوئی طبیعت بگڑی اور تھوڑی ہی دیر میں شنکرنگر سے بلرام پور لے جاتے وقت  انتقال کر گئے۔

مولانا مرحوم کے سانحہ ارتحال پر کیئر خبر کے چیف ایڈیٹر مولانا عبد الصبور ندوی نے اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا رحمہ اللہ ایک کہنہ مشق مدرس کے ساتھ ساتھ پائے کے محقق و مترجم تھے۔ انکی درجنوں تحقیق تسھیل تالیفات اور علمی ترجمے مکتبہ الفہیم مئوناتھ بھنجن سے شائع ہوکر ایک دنیا ان سے مستفید ہو رہی ہے۔ یقیناً ایسی علمی شخصیت کا رحلت کرجانا علم کے اٹھائے جانے کے مترادف ہے۔

کیئر خبر کے ایڈیٹر مولانا انور علی سلفی نے مولانا اثری کے انتقال کو ملت وجماعت کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

إنا لله و إنا إليه راجعون، اللهم اغفر له و ارحمه واسكنه فسيح جناته ويلهم أهله وذويه و تلاميذه الصبر والسلوان.

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter