راجدھانی کاٹھمانڈو میں ایم سی سی کے خلاف پرتشدد مظاہرہ؛ درجنوں زخمی؛ ملک گیر ہڑتال سے معمولاتِ زندگی متاثر

16 فروری, 2022

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر

راجدھانی کاٹھمانڈو کا نیا بانیشور علاقہ آج پورا دن کشیدہ رہا۔ حکومت کی جانب سے امریکی امدادی منصوبے ملینیم چیلنج کارپوریشن (ایم سی سی) کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں نے احتجاج کیا ہے۔

پانچ سو ملین امریکی ڈالر کے تعاون کا یہ منصوبہ ہمیشہ مختلف فیہ رہا ہے مبصرین کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی منظوری کے بعد امریکی اداروں کو نیپال میں بیٹھنے کا موقع مل جائے گا۔ جو کہ ملکی سالمیت کے لئے خطرہ ہوگا خاص طور پر اس وقت جب پڑوسی چین اس امریکی منصوبے کی مخالفت کر رہا ہے ۔

تاہم، حکمران اتحاد کے اندر شدید عدم اطمینان کی وجہ سے حکومت آج پارلیمنٹ میں ایم سی سی کو پیش کرنے کے اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی۔

مظاہرے میں نوجوانوں پر پولیس نے پانی پھینکا آنسو گیس کے گولے داغے  اور لاٹھی بھی برسائی۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔ کچھ مظاہرین اور یہاں تک کہ کئی پولیس زخمی ہوئے۔ وہیں 137 مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آج، حکمران جماعت CPN-Maoist Center، CPN-Unified Socialist Party کے منبران بھی MCC کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

اسی طرح، سی پی این (انقلابی ماؤسٹ)، پیٹریاٹک ریپبلکن فرنٹ، سی پی این (ماؤسٹ) جس کی قیادت رشی کٹیل، سوشلسٹ کمیونسٹ پارٹی اور سی پی این (ماؤسٹ) سینٹرل سوشلسٹ نے بدھ کو نیپال بند کا اعلان کیا اور ایم سی سی کے خلاف مظاہرے کئے۔

نوجوانوں نے بدھ کی صبح ٹائر جلا کر احتجاج شروع کر دیا تھا۔

ملک کے بیشتر علاقوں اور اضلاع میں ہڑتال کا اثر دیکھنے کو ملا۔ مدارس اسکولز کالج بند رہے۔ وہیں نقل وحمل کے ذرائع بھی متاثر ہوئے۔

 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter