سعودی اتاشی براۓ دینی امور شیخ بدر العنزی کا سہ روزہ دورۂ نیپال اختتام پذیر

23 فروری, 2022

کٹھمنڈو / کئیر خبر
نئی دہلی میں واقع سعودی سفارت خانہ میں مامور سعودی اتاشی براۓ دینی امور شیخ بدر العنزی کا سہ روزہ دورۂ نیپال آج اختتام پذیر ہوا – ان کا یہ دورہ ملک نیپال کے مدارس مراکز کے حالات اور دعوتی امور سے آگاہی پر مرکوز تھا-
جامعہ سراج العلوم جھنڈا نگر میں منعقدہ خصوصی پروگرام سے خطاب کرتے ھویے انہوں نے کہا تمام دینی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں جو اس ملک میں دینی تعلیم کی شمع روشن کئے ہویے ہیں اور جہاں جہالت و گمراہی کا قلع قمع ہورہا ہے – انہوں نے کہا کہ تعلیم انسانی اقدار کا ضامن ہے- مہمان العنزی نے اپنے دورے کے دوران تمام ذمہ داران جمعیات و مراکز کا شکریہ ادا کیا-
موصولہ اطلاعات کے مطابق انہوں نے جامعہ خدیجہ الکبریٰ کلیہ عائشہ صدیقہ جھنڈا نگر مرکز السنہ پرسا روپندیہی کے علاوہ کٹھمنڈو میں مرکزی جمعیت اہل حدیث؛ اسلامک سنٹر اور مرکز البینہ کی زیارت کی اور اپنی خوشی کا اظہار کیا – آج سہ پہر کٹھمنڈو سے دہلی کے لئے روانہ ہوگئے –

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter