یوکرین کے وزیر دفاع کا فوجیوں کے نام جذباتی پیغام

23 فروری, 2022

یوکرین/ايجنسى

یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنیکوف نے وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر یوکرینی فوجیوں کےنام جذباتی پیغام پوسٹ کردیا۔

وزیردفاع نے اپنے پیغام میں فوجیوں کو کہا کہ وہ جنگ کیلئے تیار رہیں، مشکلات ہوں گی اور نقصانات ہوں گے لیکن درد کو برداشت کرنا ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ خوف اور مایوسی پر قابو پانا ہو گا۔ روس کیخلاف یقینی فتح ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کریملن نے سوویت یونین کی بحالی کے لیے ایک اور قدم اٹھایا ہے، کل پیوٹن نے اپنا اصلی چہرہ دکھایا ہے، ایک مجرم کا چہرہ جو پوری آزاد دنیا کو یرغمال بنانا چاہتا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter