امریکا کا سلامتی کونسل میں روس کی مستقل رکنیت ختم کرنے کے طریقوں پر غور

3 مارچ, 2022

اقوام متحدہ/ ايجنسى

امریکا سلامتی کونسل میں روس کی مستقل رکنیت ختم کرنے کے طریقوں پر غور کر رہا ہے، مستقل اراکین کی رکنیت ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے اراکین کانگریس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کی سلامتی کونسل کی رکنیت ختم کرنے کے امکان کی تحقیقات جاری ہے، ابھی اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

دوسری جانب برطانیہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں روس کی حیثیت کس طرح کم کی جائے، بحث کے لیے تیار ہیں۔

یوکرین کا کہنا ہے کہ جو رکنیت سوویت یونین کو حاصل تھی، وہ روس کو نہیں دی جانی چاہیے، روس کی رکنیت کو چیلنج کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ 1945ء میں امریکا، برطانیہ، فرانس، چین اور سوویت یونین کو مستقل رکنیت دی گئی تھی، 1991ء میں سوویت یونین کے ٹوٹنے پر رکنیت روس کو منتقل کردی گئی تھی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter