کٹھمنڈو ایئر پورٹ پر بد عنوان لیبر ڈیسک کو ہٹایا گیا؛ نیپالی ورکرز میں خوشی کی لہر

10 مارچ, 2022

کٹھمنڈو/ کئیر خبر
وزارت محنت، روزگار اور سماجی تحفظ کی طرف سے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قائم لیبر ڈیسک کو ہٹا دیا گیا ہے۔

ہوائی اڈے پر غیر ملکی ملازمت کے لیے جانے والے کارکنوں کی مدد کے لیے قائم کیے گئے لیبر ڈیسک کو بدھ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ لیبر، روزگار اور سماجی تحفظ کے وزیر مسٹر کرشنا کمار شریسٹا نے یہ شکایات موصول ہونے کے بعد لیبر ڈیسک کو ہٹانے کی ہدایت دی کہ لیبر ڈیسک نے غیر ملکی ملازمت کے لیے جانے والے نیپالیوں کے لیے مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔ کل وزیر محنت دیگر افسران سمیت لیبر ڈیسک کو ہٹانے کے لیے ہوائی اڈے پر پہنچ گئے۔

وزیر نے کہا کہ ڈیسک کو ہٹانا پڑا کیونکہ جب کارکن لیبر ڈیسک سے گزرتے تھے تو یہ عمل ان کے لئے مشکل بن گیا تھا ۔ جہاں نیپالی ورکرز کو تنگ کیا جاتا تھا اور ان سے رشوت طلب کی جاتی تھی- انہوں نے کہا کہ اب کارکن آسانی سے ایئرپورٹ میں داخل ہوکر اپنا سفر آسان بنا سکتے ہیں۔

وزارت نے کہا ہے کہ لیبر ڈیسک کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ فارن ایمپلائمنٹ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم پہلے سے ہی موجود ہے۔ ایئرپورٹ میں داخل ہونے والے کارکن اب تینوں داخلی راستوں سے داخل ہو سکیں گے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter