نيپال بھارت پاکستان اور بنگلادیش میں ماہ رمضان کا چاند نظر آگیا کل بروز اتوار یکم رمضان المبارک

2 اپریل, 2022

کاٹھمانڈو/کیئر خبر

آج برصغیر کے ممالک پاکستان ہندوستان نیپال اور بنگلہ دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے نیپال کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود تھا لیکن دانگ نیپال گنج سرکھیت اور دھنگڑھی کے بعض علاقوں میں چاند دیکھنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ وہیں پٹنہ بنارس مئو و اعظم گڑھ سدھارتھ نگر بلرام پور سے رؤیت کی مصدقہ اطلاعات ملی ہیں جن کی بنیاد پر دینی جمعیات نے چاند کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے جانکاری دی ہے:

*پریس ریلیز*

اللَّهُمَّ أَهِلَّهُ عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ وَالْإِيمَانِ وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ رَبِّي وَرَبُّكَ اللَّهُ

پڑوسی ملک ہندوستان کے مئو و اعظم گڑھ سے رمضان المبارک کے چاند کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کل بروز اتوار بتاریخ 3/ 4/ 2022م یکم رمضان المبارک کا اعلان کرتی ہے اور آج پہلی تراویح ادا کی جائے گی۔ إن شاءاللہ
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ تمام مسلمانوں کے صیام و قیام کو شرف قبولیت بخشے اور رمضان المبارک کے مقدس مہینہ طاعات و بندگی کی خوب خوب توفیق دے۔ آمین
تمام مسلمانوں کو یہ خیر وبرکت کا مقدس مہینہ بہت بہت مبارک ہو
*جاری کردہ*
محمد نسیم یونس مدنی
نائب أمير و صدر رؤیت ہلال کمیٹی
مرکزی جمعیت اہلحدیث نیپال

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter