نیپال: جمعیتِ اہلحدیث میری روزی روٹی کا ذریعہ ہے ناظم کا منصب نہیں چھوڑوں گا: عزیز الرحمن ترپٹ

کٹھمنڈو سیڈیو کا ریالیہ میں جمعیت کے حوالےسے فریقین کے مابین مصالحت بے نتیجہ

11 اپریل, 2022

کاٹھمانڈو/کیئر خبر

ماہ رمضان المبارک سے ٹھیک قبل کٹھمنڈو سیڈیو کاریالیہ میں سیڈیو کے ذریعے بلائی گئی منعقدہ مصالحتی مجلس اس وقت ناکام ہوگئی جب مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے دو فریقوں کے درمیان مصالحت کی کوششیں جاری تھیں۔

ذرائع کے مطابق سرکاری اہلکاروں کی کوشش تھی کہ کلام الدین مدنی اور عزیز الرحمن ترپٹ کے گروپ مفاہمت کے ذریعے مسئلہ کو حل کرلیں۔ کلام الدین مدنی گروپ سے ڈاکٹر عبد المبین ثاقب نے ایک رائے رکھی کہ دونوں کمیٹیوں کے عہدیداران مستعفی ہوجائیں اور ایک تیسری نئی کمیٹی وجود میں آئے جس میں حالیہ متنازعہ فریقین کی کمیٹیوں سے منسلک کوئی فرد شامل نہ ہو۔ اس تجویز کی عزیز الرحمن ترپٹ کے گروپ سے مسٹر ضیاء الرحمن عبدالسلام نے بھرپور تائید کی۔ ضیاء الرحمن کی تائید پر عزیز الرحمن ترپٹ بھڑک اٹھے اور کہا یہ ناممکن ہے۔ میں جمعیت کا منصب ہرگز نہیں چھوڑوں گا دوسری نشست میں مزید کہا کہ چاہے اس کے لیے مجھے جتنا خرچ کرنا پڑے۔

مجلس میں کسی نے ترپٹ سے کہا کہ آپ دو میقات نظامت کرچکے ہیں پھر تیسری بار بھی نظامت پر اڑے ہیں۔ جوابا ترپٹ نے کہا میں دسیوں بار اس پوسٹ پر رہوں گا چاہے مجھے اس کے لیے جو بھی قدم اٹھانا پڑے۔

ذرائع کے مطابق سیڈیو کاریالیہ میں ترپٹ اینڈ کمپنی نے مبینہ طور پر لاکھوں کی رشوت دےکر بھی ہنوز اپنے حق میں فیصلہ کرانے سے قاصر رہا ہے۔

جبکہ فریق ثانی مضبوط پوزیشن میں ہونے کے باوجود جمعیت وجماعت کے حق میں ہر قربانی کے لئے تیار تھا ۔ لیکن اس پر ترپٹ کی ہٹ دھرمی نے پانی پھیر دیا ۔

قانونی طور پر ترپٹ ویسے بھی کسی این جی او میں کلیدی عہدے پر نہیں رہ سکتے جب تک کہ وہ اپنا شرم اسٹیکر اور سعودی کا اقامہ ختم نہ کردیں۔

ذرائع کے مطابق تنازع کے باعث جمعیت کی بلڈنگ جلد ہی سیل کردی جائے گی۔ اور سیڈیو کاریالیہ سے جلد فیصلہ نہ آنے کی صورت میں فریقین عدالت کا رخ کریں گے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter