رياض/ ايجنسى
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےچین کے صدر شی جن پنگ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤ نے شراکت داری اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
ریاض سے سعودی میڈیا کی رپور کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس موقع پر دونوں ممالک کے مثالی تعلقات کو فروغ دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔
گفتگو کے دوران رہنماؤں نے دونوں ممالک کےدرمیان شراکت داری اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
ٹیلی فونک گفتگو میں عالمی حالات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق چینی صدر نے خطے اور یمن میں امن و استحکام کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا۔
آپ کی راۓ