کینبرا/ ایجنسی/ كيئر خبر ڈيسک
آسٹریلیا کی نئی وفاقی کابینہ نے آج بدھ کو حلف اٹھایا، وزیر اعظم انتھونی البانیس نے ایک متنوع وزارتی ٹیم میں ریکارڈ تعداد میں خواتین کو مقرر کیا جس میں مذہبی اقلیتیں اور مقامی لوگ شامل ہیں۔
البانیس کی کابینہ میں 23 وزراء ہیں جن میں ریکارڈ 10 خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ سابق وزیر اعظم سکاٹ موریسن کی لبرل حکومت میں سات خواتین وزراء تھیں۔
دارالحکومت کینبرا میں ایک تقریب میں مسلم وزیر صنعت ایڈ ہوسک اور یوتھ منسٹر آن علی آسٹریلیا کی وفاقی حکومت میں پہلے مسلمان وزیر بن گئے۔
آپ کی راۓ