عالمی مذہبی آزادی کی سالانہ امریکی رپورٹ میں بھارت پر تنقید

4 جون, 2022

نيويارك/ ايجنسى

عالمی مذہبی آزادی کی سالانہ امریکی رپورٹ میں بھارت پر تنقید کی گئی ہے۔ بھارت میں گزشتہ سال قتل، حملوں اور دھمکیوں سمیت مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ 

امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گائے ذبح کرنے یا گائے کے گوشت کی تجارت کرنے پر مسلمانوں پر حملے کیے گئے۔

اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ مذہبی آزادی اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق کو دنیا بھر میں خطرات لاحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور بہت سارے عقائد کا گھر ہے۔

انٹونی بلنکن کے مطابق بھارت میں ہم نے لوگوں اور عبادت گاہوں پر بڑھتے ہوئے حملے دیکھے ہیں۔

علاوہ ازیں امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ کچھ بھارتی عہدیدار مذہبی اقلیتوں اور عبادت گاہوں پر بڑھتے حملوں کی حمایت کررہے ہیں۔

اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی عہدیدار لوگوں اور عبادت گاہوں پر بڑھتے حملوں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter