سعودی عرب كى فقيد المثال خدمات

پرویز یعقوب مدنی/ استاد جامعہ سراج العلوم السلفیہ نیپال

10 جون, 2022
parwez yaqoob madni
مملکت سعودی عرب دنیا کا وہ عظیم ملک ہے جہاں اسلامی شریعت کا نفاذ ہوتا ہے دینی، دعوتی، تبلیغی ،سياسي، سماجي، رفاہي اور تربیتی امور میں باشندگان توحید کو ید طولی حاصل رہا ہے حتى کہ اگر کہاجائے کہ مذہب اسلام اور سعودی عرب سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کی جو خدمت مملکت سعودی عرب کے معزز حکمراں اور وہاں کے باوقار باشندگان و اہالیان آج انجام دے رہے ہیں دنیا اس کی مثال پیش کرنے سے عاجز و قاصر ہے۔
        سعودی عرب ہی وہ اسلامی ملک ہے جہاں کتاب و سنت کی روشنی میں فیصلے ہوتے ہیں دینی اور دنیاوی امور میں پہلا مرجع و مصدر قرآن وسنت ہی کو تسلیم کیا جاتا ہے اور اسی کے مطابق لوگوں کے مسائل حل اور فیصلے کئے جاتے ہیں۔
مملکت سعودی عرب کی نمایاں خصوصیات میں سے سر فہرست وہاں دیگر مقدس مقامات سمیت حرمین شریفین کا وجود ہے جہاں قال اللہ اور قال الرسول کی صدائے دلنواز بلند ہوتی ہیں کتاب وسنت کی خدمت اور اس کی نشر و اشاعت اعلی پیمانے پر ہوتی ہے اسلام اور اسلامی تعلیمات سے دلچسپی کا ہی نتیجہ ہے کہ وہاں کے انصاف پسند دینی غیرت وحمیت سے سرشار بادشاہوں نے جہاں آخری آسمانی کتاب قرآن کریم کی خدمت اور اس کی نشر واشاعت کے لئے بنام فہد کمپلیکس برائے طباعت قرآن قائم کیا وہیں نبی اکرمﷺ اور آپ کی حدیثوں سے اٹوٹ محبت کرتے ہوئے خدمات حدیث کے لئے رسول اکرمﷺ کے مبارک اور متبرک شہر مدینہ منورہ ہی میں بنام مجمع الملك سلمان لطباعة الحديث الشريف ایک عظیم ادارہ قائم کرکے پوری دنیا میں عظیم اور نادر مثال قائم کیا۔ اللہ باشندگان توحید اور وہاں کے انصاف اور عدل و انصاف پسند حکمرانوں کی ہر گام حفاظت فرمائے۔ آمین
مملکت سعودی عرب کے دین پسند رہنماؤں اور وہاں کے باشندگان نے پوری دنیا کے انسانوں کی ہر موڑ پر خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ آج پوری دنیا میں تمام انسانوں کے توجہ کا عظیم اور فقید المثال مرکز بنا ہوا ہے پوری تاریخ میں اسلام اور مسلمانوں کی جو خدمات سعودی عرب نے دی ہے آج اس کا کہیں سے کوئی نظیر نہیں ملتی ہے۔ ہر آن اور ہر لمحہ توحید کی نشر و اشاعت، کتاب وسنت کی آبیاری، شرک وبدعات کا قلع قمع، خدمت خلق، منہج سلف کی ترویج، باطل اور اسلام دشمن طاقتوں سے پنجہ آزمائی، مسلمانوں کے ضروریات کی حتی المقدور تکمیل، انسانوں پر رحمدلی کا بین ثبوت، اسلامی تعلیمات کا فروغ، تحفظ حقوق، خیر سگالی، ایثار وقربانی، اسلام مخالف نظریات و افکار کی بیخ کنی، باطل تحریکات سے انسانیت کی آگاہی کے ساتھہ ساتھہ دنیا کے تمام اطراف و جوانب سے بغرض حج و عمرہ تشریف لانے والے زائرین و معتمرین اور اللہ کے مبارک مہمانوں کی نمایاں اور بے مثال خدمات وغیرہ سعودی حکام کا مبارک مشن اور لائق عبادت عمل ہمیشہ سے رہا ہے۔
      ماضی قریب کے دو سالوں کرونائی وبا میں جو کچھہ خدمات حکمران سعودیہ نے دی ہے وہ آب زر سے لکھے جانے کے لائق ہے۔ کرونائی وبا جیسی صورتحال کے موقعہ پر انسانی جانوں کی حفاظت اور نسل انسانی کی مکمل بقاء و احیاء کے تئیں حج پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے نیز ماحول سازگار ہوتے ہی دنیا کے مختلف ممالک سے محدود پیمانے پر محدود تعداد میں اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور بہترین میزبانی کرکے روشن تاریخ رقم کی ہے جس کی پذیرائی ہونی چاہئے، انصاف پسند بیدار مغز دنیا کے تمام مسلمانوں کو سعودی عرب کے بے دانشمندانہ اقدام اور نادر المثال فیصلے کی تائید و توثیق کرکے ایمانی غیرت وحمیت کا ثبوت دینا چاہئے۔ اللہ ہمیں توفیق دے۔ آمین
        تقریبا دو سالوں سے کرونائی وبا میں سسکتی اور کراہتی انسانیت اللہ کے رحم و کرم سے آزاد ہوچکی ہے اور اب دوبارہ پوری دنیا سے اللہ کے محترم مہمانوں کا قافلہ اسلام کے بنیادی اور مہتمم بالشان رکن حج کی ادائیگی کے لئے پورے جوش و خروش کے ساتھہ سوئے مکہ روانہ ہوچکا ہے پاسبان حرمين شریفین کے متعین دستے حجاج کرام کا والہانہ استقبال پھولوں، کھجوروں اور آب زمزم سے کرنا شروع کردئے ہیں سعودی اہلکار ہر طرح سے حجاج کرام کی خدمت کے لئے کمربستہ ہیں اور تن من دھن سے حجاج کی خدمت کرنے کو اپنا عظیم فریضہ سمجھتے ہوئے اپنے شب و روز کو گزار رہے ہیں، مملکت سعودی عرب میں دینی و تعلیمی وتربیتی بیداری کا نتیجہ سامنے ہے اس گلستان بطحا کا ہر شہری ہر موڑ پر اپنی اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ۔الجزیرہ اخبار کی رپورٹ کے مطابق فی الوقت شاہ عبداللہ رحمہ اللہ کی توسیع کے بعد حرم مکی میں فی گھنٹہ 278 ھزار مصلیوں اورنمازیوں کے علاوہ فی گھنٹہ 107 ھزار لوگوں کے طواف کی گنجائش ہوگئی ہے،اسی طرح توسیع کے بعد مسجد نبوی میں 137 ھزار نمازیوں کی گنجائش ھوگئی ہے۔یومیہ دوھزار ٹن زمزم کاپانی مکہ حرم شریف میں اور300 ٹن پانی مدینہ منورہ مسجد نبوی میں فراھم کیاجارھا ھے، ایمرجنسی طبی خدمات کے لئے مکہ اور مدینہ کے تمام ھاسپٹل کے علاوہ چھ سے زائد ھیلی پیڈ تیار رکھے گئے ھیں تاکہ سخت ضرورت پر ھیلی کاپٹر کی مدد سے حجاج کرام کو دوا علاج مھیا کیا جاسکے ۔اس پر مستزاد دیگر خدمات ،فائر پروف خیمے ،فائر اور آگ بجھانے کے مراکز ،عمدہ سلائٹر ھاؤس ،مکہ مدینہ میٹروٹرینیں، حرمین میٹرو اورمشاعر مقدسہ میں پانی ،بجلی ،کھانے پینے اورنھانے دھونے کے اعلی ترین انتظامات ۔دنیا کے سب سے بڑے عالمی اجتماع اوربھیڑ کے باوجود صفائی کا ایسا نظم کہ کھیں ایک بھی تنکا کچڑے کا نھیں اورنہ ھی کوئی بدبو یا کچڑوں کا ڈھیر ۔ھرطرف چمکتی دمکتی اور صاف شفاف گلیاں، سڑکیں اورشاھراھیں دراصل یہ سب کچھ اللہ کی توفیق کے بعد مملکت کے سربراھان اوروھاں کی عوام کا خلوص اورنیک جذبہ ھے جسکی وجہ سے انھیں خدمت کا یہ حسین موقع ملا ھوا ھے۔
اللہ رب العالمین مملکت کے بانی اور سابق حکمرانوں کی خدمات کو قبول کرتے ہوئے کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور حالیہ فرمانروا بادشاہ سلامت پیکر صدق و صفا خادم الحرمين الشريفين سلمان بن عبدالعزيز آل سعود حفظه اللہ اور ان کے فرزند ارجمند ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان رعاہ اللہ اور دیگر امراء وحکام اور مملکت کے جملہ باشندگان کی خدمت دین کے تئیں جملہ خدمات کو شرف قبولیت سے نوازتے ہوئے مزید خدمت کی توفیق دے اور مملکت سعودی عرب کو حاسدین اور مفسدین کے شرور و فساد سے  محفوظ رکھے۔ آمین

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter