کٹھمنڈو / کئیر خبر
نیپالی وزارت داخلہ کے ترجمان مسٹر فانندر منی پوکھریل نے بھارتی وزارت داخلہ کے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا جس میں بھارت نے نیپالی مدرسوں پر بھارت کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں کا مرکز ہونے کا الزام عائد کیا تھا- نیپالی وزارت داخلہ نے کہا کہ بھارت پہلے بھی اس طرح کے الزامات لگاتا رہا ہے؛ جس کے سبب ہماری ایجنسیوں نے مدرسوں کی مکمل جانچ پڑتال کی-اور ہمیں کچھ نہیں ملا- یہ ایک بکواس سے زیادہ کچھ نہیں- بھارت کو چاہئے کہ وہ اپنے ملکی معاملات کو دیکھے اور بے بنیاد الزامات سے باز رہے-
وزارت داخلہ نے کہا کہ نیپال نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ تعاون کیا ہے اور کر رہا ہے لیکن بھارت سرحدی مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہا ہے –
آپ کی راۓ