جمعیت أھل حدیت سدھارتھ نگر کی مجلس عاملہ کی میٹنگ اختتام پذیر

13 جولائی, 2022
wasiullah madani
سدھارتھ نگر/پریس ریلیز/کیئر خبر،
ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر کے ناظم اعلیٰ مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنی نے جاری پریس میں کیئر خبرکےایڈیٹر کو بتایا کہ صدر دفتر ضلعی جمعیت اھل حدیت سدھارتھ نگر (نوگڑھ)میں جمعیت کے معزز ارکان عاملہ کی ایک میٹنگ ہوئی جس کی صدارت امیر جمعیت شیخ محمد ابراہیم مدنی نے فرمائی اور کاروائی  ناظم جمعیت وصی اللہ مدنی نے چلائی،میٹنگ کا آغاز مولانا عبدالحکیم سلفی صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعدازاں ناظم جمعیت نے میٹنگ میں شریک تمام قابل قدر ارکان عاملہ کا استقبال کیا اور ان کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا، اس کے بعد صدر مجلس مولانا محمد ابراہیم مدنی صاحب کو مختصر توجیہی وارشادی اور نصیحتی کلمات پیش کرنے کی دعوت دی گئی، آپ نے اپنے اس افتتاحی کلمات میں تمام محترم شرکاء وارکان عاملہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسلاف کے دعوت وتبلیغ کے طریقہ کار اور ان کے نمایاں اثرات وثمرات کاذکرخیر کیا اور خصوصیت کے ساتھ تمام مشارکین سے کہا کہ آپ لوگ باھمی تعاون وتفاہم اور خلوص وللہیت کے ساتھ سلفی دعوت اور کتاب وسنت کی آفاقی تعلیمات کی ترویج و اشاعت کریں اور اپنی مفوضہ ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے حتی المقدور بحسن وخوبی سرانجام دینے کی کوشش کریں،  دوسرے اضلاع کی جمعیتوں کےبالمقابل آپ کی اس جمعیت  کے ذمہ داران متحرک اور قابل اعتماد ہیں،اس کی کارکردگی نمایاں اور لائق تحسین ہے،جس کا اعتراف جماعت وجمعیت کے افاضل علماء وذمہ داران کرچکے ہیں اور کررہے ہیں،اسے مزید فعال وسرگرم بنانے کی کوشش کریں ،آپ نے اپنے اس مختصر توجیہی کلمات میں مزید فرمایا کہ پیٹھ پیچھے شکایتوں کا سلسلہ بند کیا جائے اگر واقعی کسی کو کسی سے تکلیف یا شکایت ہے تو متعلقہ ذمہ دار کے ساتھ بیٹھ کر گفتگو کریں تو بہت ساری غلط فہمیاں ازخود زائل ہو جائیں گی، إن شاء الله تعالى-
مسلسل غیر حاضر اراکین عاملہ پر افسوس کا اظہار کیا اور ایسے تمام ارکان کو اپنے اس عمل پر نظر ثانی کی درخواست کی، بعدہ یکے بعد دیگرے میٹنگ کے ایجنڈوں پر گفتگو ہوئی:
ایجنڈہ کے پہلے دفعہ:”گذشتہ کارگزاری وکاروائی کی خواندگی اور توثیق ” کے تحت ناظم جمعیت نے گذشتہ کاروائی کی خواندگی کی، تمام مشارکین نے مکمل تائید کی اور امیر محترم نے دستخط فرماکر اس کی توثیق فرمائی-
ایجنڈہ کے دوسرے دفعہ:”حلقہ واری جمعیات کی دعوتی و تبلیغی کارکردگی کا جائزہ "کے تحت حلقہ واری جمعیتوں کے نظماءکو اپنی اپنی دعوتی وتبلیغی رپورٹ پیش کرنے کی دعوت دی گئی،
جمعیت اہل حدیث حلقہ اٹواکے ناظم مولانا فخرالدین ریاضی نے اپنی دعوتی وتبلیغی سرگرمیوں کی رپورٹ زبانی پیش کرتے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور احباب کے تعاون سےانفرادی دروس کے علاوہ 13 مختلف مواضعات میں دعوتی پروگرام،چودہ مساجد میں باضابطہ طور پر خطبات جمعہ کے انتظام واہتمام کے علاوہ بوقت ضرورت دوسری مسجدوں میں بھی خطباءبھیج کر خطبات جمعہ دلوایا گیا ہے اسی طرح رفاہی کاموں
میں بھی حسب استطاعت مقامی جمعیت حلقہ اٹواکے افراد کاتعاون کررہی ہےاور بوجوہ تحریری رپورٹ ہمراہ نہیں لاسکا، جلد ہی دفتر میں بھیج دوں گا-
*جمعیت اہل حدیث حلقہ نوگڈھ کے ناظم مولانا محمد ہاشم سلفی نے کہا کہ مجھے اپنےمعاونین کاتعاون نہیں مل رہا ہے، اس کے باجود بعض محبان جماعت وجمعیت ،دعاة اور اساتذہ کرام کے تعاون سے حلقے میں کئی ایک دعوتی پروگرام کے علاوہ ذاتی طور پر  میں نےدروس کا اہتمام کیا ہے، ابھی تک میری مقامی جمعیت کی کوئی آفس نہیں تھی لیکن احباب جماعت کی مخلصانہ کاوشوں سے برڈپورمیں آفس کا قیام عمل میں اچکا ہے،ایک ایسے مبلغ کی تلاش جاری ہے جوامور دعوت سے واقف ہو اور آفس کا کام کرسکے-
حلقہ ڈومریا گنج کے ناظم مولانا عبدالمنان مفتاحی نے زبانی رپورٹ پیش کیا اور کہا کہ کئی مواضعات میں خطبات جمعہ کااہتمام کرنے کے علاوہ دعوتی پروگرام بھی کیا ہے اور دارالقضاء کے تحت کتاب وسنت کی روشنی میں معاشرتی مسائل حل کئے جاتے ہیں-
حلقہ بسکوہر کے ناظم مولانا حمیداللہ ندوی نے اپنی کوتاہی کااعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دروس کا اہتمام بہت زیادہ نہیں کرسکا تاہم کہیں کہیں میں نے درس دیا ہے،خطبات جمعہ اور حسب وسعت جمعیت کی جانب سے غرباء اور مریضوں کا تعاون بھی کیا گیا ہے-
*حلقہ بڑھنی کے ناظم مولانا مقیم الدین مدنی اپنے حلقہ کی دعوتی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں بذات خود بیمار ہوں تاہم بعض طلبہ کو دعوتی پروگرام اور خطبات جمعہ کے لیے بھیجتا ہوں، دعوت وارشاد کاکام ہورہا ہے مگر سست روی کا شکار ہے-
*حلقہ شہرت گڈھ کے ناظم مولانا جمشید عالم سلفی نے کہا کہ حسب وسعت محدود پیمانے پر خطبات جمعہ اور دعوتی پروگرام کا انعقاد کیا ہے البتہ احباب کے ہمراہ حلقے کے تمام مدارس کا کامیاب دورہ کرکے 80صفحات پر مشتمل تمام مدارس ومکاتب کی ڈائریکٹری کتابی شکل میں تیار کی ہے اور اسےمیں نے مقامی جمعیت شہرت گڑھ کی جانب سے زیور طباعت سے آراستہ کرکے پورے ضلع میں تقسیم کیا ہے، اسی طرح سے مولانا حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ کی تفسیر أحسن البیان بزبان ہندی خریداری کرکے پندرہ مسجدوں میں رکھی گئی ہے-
*حلقہ بانسی کے نائب ناظم مولانا عبدالرحمن اثری صاحب نے اپنی رپورٹ تحریری طور پر پیش کیا جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ مختلف مواضعات میں دعوتی پروگرام، دروس اور خطبات جمعہ کا اہتمام کیا گیا ہےاور ہرایک دعوتی پروگرام کی تفصیل بھی پیش کی گئی ہے-
ایجنڈہ کے تیسرے دفعہ "ضلعی جمعیت کی کارکردگی کا جائزہ” کے تحت ناظم جمعیت نے ماہ نومبر 2021ءکےسے لےکر ماہ جون 2022ءتک ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر یوپی کی دعوتی وتعلیمی اور رفاہی کارکردگی بالاختصار پیش کرتے ہوئے کہا:
(1)ضلعی جمعیت کے مبلغین و آرگنائزرز کے ذریعہ دروس وفریضہ تبلیغ کے علاوہ ضلع کے تمام اہل حدیث مساجد کی ڈائریکٹری تیار کرائی جارہی ہے –
 (2)ارکان مجلس عاملہ کی خواہش اور مشورہ  کے مطابق دو واٹس ایپ گروپ مجلس شوری اور مجلس عاملہ کے نام سے بنایا گیا ہے تاکہ بیک وقت تمام اراکین کو دعوت نامہ بھیجنے اور ضلعی جمعیت کی متنوع سرگرمیوں سے آگاہ کرنے میں سہولت وآسانی ہو-
(3) ماہ نومبر 2021ء کے دوسرے ھفتہ میں صوبائی جمعیت اہل حدیث مشرقی یوپی، لکھنوکی ھنگامی میٹنگ میں شرکت کرنے کی خاطر امیر محترم کے ہمراہ سفر کیا-
(4) 25 نومبر 2021ء بعد نماز ظہر جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر  کے صدر دفتر پر
جامعہ اسلامیہ مدینہ طیبہ کے فیض یافتہ اور جماعت کے معروف عالم دین جناب مولانا عبدالحکیم عبدالمعبود مدنی کی تکریم میں ایک اعزازیہ پروگرام کا انعقاد ہواجس میں شیخ موصوف کو تاریخ اہل حدیث کی تدوین و اشاعت اور ان کی گراں قدر دعوتی و تدریسی خدمات کے اعتراف میں جمعیت اہل حدیث سدھارتھ یوپی کی جانب سے انہیں سند اعزاز وایوارڈ پیش کیاگیا-
اللہ تعالیٰ موصوف کی ہمہ جہت علمی و قلمی کاوشوں اور مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت بخشے
(5) اواخر دسمبر 2021ءمیں سابقہ روایت کے پیش نظر2022ء کا معلوماتی، خوش نما اور دیدہ زیب کلینڈر کی طباعت ڈھائی ہزار کی تعداد میں عمل میں لائی گئی اور جمعیت کے ارگنائزر وحلقوں کے نظماء کے توسط سے پورے ضلع میں سال رواں کاکلینڈر مناسب وقت پرتقسیم کیا گیا-
(6)  ماہ جنوری 2022ءکے اوائل میں موسم سرما کی سخت ٹھنڈک کے باعث اللہ کے فضل و کرم اور مخیرین و محسنین کی خصوصی توجہ وعنایت سےضلع کے ساتوں حلقوں میں 380 سے زائد غرباء ومساکین،یتیموں،بیواؤں اورمستحق کنبوں میں بچوں کا شرٹ، انر، گرم ٹوپی، سوئٹر، مفلر، موزہ اور معیاری وعمدہ قسم کا کمبل تقسیم کیا گیا۔ ولله الحمد والمنة-
(7) مارچ 2022ءکےاواخرمیں رمضان المبارک کی مناسبت سے 4000ہزار خوش نما جیبی سائزکا *نقشہ سحر وافطار*
چھپوایا گیا اورجمعیت کے ارگنائزر و حلقوں کے نظماءکے توسط سے پورے ضلع میں تقسیم کیا گیا-
(8)ضلعی جمعیت کا رجسٹریشن ختم ہونے کی وجہ سے اسے دوبارہ رینو کرایا گیا –
(9)  ماہ اپریل2022ءمیں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسلم سماج کے کمزور و مستحقین کے مابین افطار تقسیم کرنے کے لیے پہلی بار ضلعی جمعیت کے ذمہ داروں نے اہلِ خیر حضرات سے امدادکی اپیل کی تھی جسےاخوان جماعت نے خوب پذیرائی بخشی اور کشادہ دلی کے ساتھ مالی تعاون پیش کیا، اللہ کے فضل و کرم اور مخیرین و محسنین کے خصوصی توجہ وعنایت سےضلع کے ساتوں حلقوں میں 207سے زائد مستحق کنبوں میں ان کی عزت نفس کا خیال کرتے ہوئےاکثر حلقوں میں متعینہ رقم، کہیں نقد وافطارکٹ اور عمدہ قسم کا کھجور بھی تقسیم کیا گیا-
(10)ماہ اپریل 2022ء کے اواخرمیں مولانا عبدالسلام رحمانی حفظه الله (بسالت پور )نےمختلف علوم وفنون پر مشتمل کثیر تعداد میں کتابیں ضلعی جمعیت کو وقف کی ہیں، اس کے انتظام وانصرام اور ترتیب وصفائی میں کم وبیش تیس ہزار کا صرفہ ہوا ہے، جس میں 25250روپیہ کا ریک اور دیگر اخراجات شامل ہیں
(11) 15مئی 2022ء کےبعد سے باضابطہ طور پر جمعیت کے ارگنائزر  مدارس ومکاتب کا معائنہ اور تعلیمی جائزہ لینے میں مصروف ہیں –
(12)یکم جون 2022ءبروزبدھ بعد نماز ظہر جامع مسجد بدر میں مقامی جمعیت حلقہ نوگڈھ کے امیر محترم الحاج شیخ عبدالرحیم امینی صاحب کی صدارت میں حج تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں راقم الحروف کے علاوہ شیخ مطیع اللہ مدنی، شیخ بدرالدین ریاضی اور شیخ سعود اختر سلفی ٹرینر کی  حیثیت سے شریک تھے، برادرعزیز جناب محمد رفیع لبی صاحب نے عازمین حج کی  پرتکلف ضیافت فرمائی -جزاه الله خيراً-
ایجنڈہ کے چوتھے دفعہ "مکاتب اسلامیہ کے طلبہ و طالبات کے مابین تعلیمی مظاہروں اور مسابقہ کے انعقاد پر غور اور تاریخ کی تعیین” کے تحت تمام مشارکین نے متفقہ طور پر کہا کہ سال رواں کا تعلیمی مظاہرہ ماہ دسمبر2022ء کے اوائل میں کرایا جائے
ایجنڈہ کے پانچویں دفعہ ” سالانہ آمد وصرف "کے تحت ناظم جمعیت نے سالانہ آمد وصرف اور تحویل رقم تحریری طور پرپیش کیاکیا جسے ارکان عاملہ نے اطمینان بخش قرار دیا-
ایجنڈہ کے چھٹے دفعہ” دومبلغین کی فوری ضرورت اور تقرری”کے تحت تمام اراکین نے بالاتفاق دومبلغین کی تقرری کی منظوری دیتے ہوئے ہرایک نے اپنا ممکنہ تعاون پیش کرنے کا وعدہ بھی کیااور اخبار وسوشل میڈیا پر اعلان دینے کی تجویز پیش کی
ایجنڈہ کے ساتویں دفعہ”جمعیت کی سرگرمیوں کومزید فعال وسرگرم بنانے پر غور”کے تحت جناب محمد
 رفیع خاں لبی نائب ناظم ضلعی جمعیت نے یہ تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ممبری فیس کے لیے خصوصی رسید چھپوا کرجماعت کے متمول، متحمس افرادکو جمعیت سےمنسلک کیا جائے اور میں جمعیت کے لیے اپنی خدمت پیش کرنے کے لیے ھمہ وقت تیار ہوں-
ایجنڈہ کے آٹھویں دفعہ” دیگر امور باجازت صدر” کے تحت درج ذیل تجاویز پیش کی گئیں:
(1) ضلعی سطح پر اول آنے والے طلبہ و طالبات کی ضلعی جمعیت نگرانی اور رہنمائی کرے
(2) حسب وسعت وامکان ضلعی جمعیت تعلیمی میدان میں اعلی وممتاز طلبہ کے مالی تعاون کی کوشش کرے
(3)  آئندہ ضلعی جمعیت کی میٹنگ یکے بعد دیگرے حلقوں میں بھی کرائی جائے-
(4) حلقات کے نظماء حضرات2020ءسے لے کر2022ءتک ضلعی جمعیت کا بقایاسالانہ زرتعاون دے کر عنداللہ ماجور اور عندالناس مشکور ہوں-
(5) جمعیت کے ذمہ داران اور ممبران حضرات اپنی اپنی بقایا رکنیت فیس ارگنائزر کو عنایت کردیں
امیر محترم کے اختتامی کلمات اور دعا کفارۂ مجلس کے ساتھ مجلس کے اختتام کا اعلان کیا گیا-

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter