نیپال: پارلیمانی کمیٹی نے حج کمیٹی کے ذمہ داران کے خلاف بد عنوانی سے متعلق تحقیقات کا دیا حکم

26 جولائی, 2022

کٹھمنڈو / کئیر خبر
ایوان نمائندگان کی خواتین و سماجی کمیٹی کے ارکان کی جانب سے سفر حج میں بدعنوانی کے الزامات کے بعد کمیٹی نے اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کے لئے اختیار کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت دی ہے ۔

مسلم کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 2077/078 پر بحث کے لیے بلائے گئے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ نے سوال اٹھایا کہ حجاج کرام کو بھیجنے میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔ اس کی بنیاد پر کمیٹی نے اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کے لئے کمیشن کو ہدایت دی۔

کمیٹی کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ "کمیٹی کا یہ اجلاس اتھارٹی کے غلط استعمال کے سبب تحقیقاتی کمیشن کو ہدایت دیتا ہے کہ وہ حج کے انتظام سے متعلق معاملات میں مبینہ بے ضابطگیوں بشمول اخراجات کی تحقیقات کرے۔”

اسی طرح کمیٹی نے مسلم کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس وجہ سے آگاہ کرے کہ مسلم کمیشن کا حج انتظام میں قائدانہ رول کیوں نہیں ہے۔ کمیٹی نے مسلم کمیشن کے چیئرمین انصاری اور دیگر سے بات چیت کے بعد یہ ہدایت دی۔

کمیشن کے چیئرمین شمیم انصاری نے کہا کہ وزارت داخلہ کے تحت حج کمیٹی عازمین حج کا انتظام کرتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ حج کے انتظام میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔

ان کے مطابق گزشتہ سال عازمین حج سے 230,000 روپے لیے گئے تھے۔ اس سال اسے بڑھا کر 4 لاکھ 63 ہزار 800 روپے کر دیا گیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter