حیدرآباد/ ايجنسى
توہینِ رسالت کے مرتکب بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے کے خلاف بھارتی شہر حیدرآباد میں زبردست احتجاج اور مظاہروں کے بعد راجا سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بھارتی ویب سائٹ ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق پولیس کمشنر کی ٹاسک فورس کی جانب سے راجا سنگھ کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے، دوسری جانب پیغمبرِ اسلامﷺ پر تبصرے پر مبنی راجا سنگھ کی ویوڈیوز بھی ہٹائی جا رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی مسلم لیڈرز کی جانب سے غم و غصے کا اظہار سمیت سخت احتجاج کیا گیا تھا۔
بھارتی حکام کے مطابق اس احتجاج کے نتیجے میں حیدرآباد پولیس کی جانب سے بی جے پی کے ایم ایل اے راجا سنگھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ہمیں متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایم ایل اے راجا سنگھ کو گرفتار کیا ہے-
آپ کی راۓ