نو متعین سعودی سفیر برائے نیپال مسٹر سعد ابو حیمد نے ایوان صدر میں کاغذات نامزدگی پیش کئے

26 اگست, 2022

کاٹھمانڈو/کیئر خبر

نیپالی ایوان صدر کی دعوت پر آج بروز جمعہ 26 اگست  2022 کو سعودی عرب کے نئے سفیر برائے نیپال عالیجناب سعد بن ناصر ابو حیمد ایوان صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے کاغذات نامزدگی وتقرری عزت ماب صدر جمہوریہ نیپال مسز بدیا دیوی بھنڈاری کو پیش کیے ۔  یہ تقریب  تزک واحتشام سے برپا ہوئی۔مہمان سفیر کی ایوان صدر آمد پر بگل بجائے گئے قومی ترانہ بجایا گیا۔اس کے بعد سفیر موصوف کو ایوان صدر کے مرکزی ہال تک لایا گیا ۔وہاں سے وہ صدر کے روبرو پیش ہوئے اور  اپنے کاغذات نامزدگی سربراہ نیپال  کی خدمت میں پیش کیا۔

سفیر محترم نے اس موقع پر حکومت نیپال کا شکریہ ادا کیا۔ خادم حرمین شریفین کی جانب سے صدر جمہوریہ نیپال کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ اور نیپال وسعودی عرب کے تعلقات کو مزید اونچائیوں تک پہنچانے کا عزم کیا گیا ۔

صدر جمہوریہ بھنڈاری نے سعودی عرب کی نیپال میں ترقیاتی تعاون پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا اور کہا دونون ملکوں کے مابین ترقیاتی تعاون کو بڑھانے کے لیے دو طرفہ اعلی سطحی وفود کا دورہ ضروری ہے۔

اسکے بعد سفیر محترم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter