قاهره/ ايجنسى
سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار ڈاکٹر فہد الجوفی کو مصر میں لوٹ لیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی سرمایہ کار ڈاکٹر فہد الجوفی سرمایہ کاری کے سلسلے میں مصر میں موجود تھے۔
سعودی عرب کے میڈیا نے بتایا ہے کہ سعودی شہری ڈاکٹر فہد الجوفی نے سرمایہ کاری کے لیے 25 لاکھ مصری پونڈ دیے تھے۔
سعودی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرمایہ کاری میں شریک عرب باشندہ ان سے یہ رقم لے کر فرار ہو گیا۔
ڈاکٹر فہد الجوفی نے واقعے کی رپورٹ مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کرا دی ہے۔
آپ کی راۓ