اسلام آباد/ ايجنسى
پاکستان میں آنے والے مہینوں میں مزید بارش کی توقع ہے۔ اقوام متحدہ نے متوقع بارشوں سے ابتر سیلابی حالات بدترین ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ پاکستان میں آئندہ مہینوں میں مزید بارشیں ہونےکی توقع ہے۔
یو این ایچ سی آر کے مطابق خدشہ ہے سیلاب متاثرین کے حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔ مزید بارشیں لاکھوں سیلاب متاثرین کی مشکلات بڑھا دیں گی۔
عالمی ادارہ کے مطابق متوقع بارشوں اور سیلاب سے بےگھر افراد کی تعداد بڑھ جائے گی۔
ادھر نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی نے کہا ہے کہ سیلاب سے پاکستان میں 3 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ افراد بےگھر ہوچکے۔
آپ کی راۓ