اسلام ایک ایسا مکمل دین ہے جس کا مصدر کتاب وسنت ہے جو دونوں وحی ہیں جس کی حفاظت اور اس کی نشرواشاعت کی ذمہ داری ہر مسلم ملک اور ہر شخص کی ہے جس میں نمایاں کردار مملکت توحید سعودی عرب کا ہے جہاں پر دو اہم ادارے قرآن کی طباعت کے لئے مجمع ملک فہد اور احادیث نبویہ کی نشرواشاعت کے لئے مجمع ملک عبداللہ بن عبد العزیز کام کر رہے ہیں اسی پر بس نہیں بلکہ ہر سال وزارت اسلامی امور ودعوت ارشاد کے زیر اشراف قرآن کا انعامی مقابلہ دنیا کے سب سے متبرک جگہ مکہ میں منعقد ہوتا ہے جس میں پوری دنیا سے حفاظ قرآن شریک ہوتے ہیں جنکے مکمل اخراجات سعودی حکومت برداشت کرتی ہے اور اس میں سبھی مشارکین خصوصاً پوزیشن لانے والوں کو قیمتی انعامات سے نوازا جاتا ہے جس کا افتتاحی پروگرام مورخہ ١١ستمبربروز اتوار ہوچکا ہے جس میں نیپال سے عزیزم ولید بن عبدالرحمن نے شرکت کیاہے اور اس مناسبت سے مشارکین میں سے بعض ممآلک کے حفاظ نے مملکت توحید کی بہت ساری تعریفیں کی ہیں اور خصوصا خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کا بیحد شکریہ ادا کیا ہے اسی طرح عزت مآب وزیر اسلامی امور ودعوت ارشاد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ دعا کیا کہ اللہ تعالیٰ سعودی عرب کے حکمرانوں اور ان کے رعایا کو دشمنانِ اسلام کے ہرمکر و فریب سے محفوظ رکھے اور مزید ترقی وخوشحالی سے نوازے آمین ۔
آپ کی راۓ