مملکت سعودی عرب کی ہمہ جہت خدمات

پرویز یعقوب مدنی / جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر نیپال

19 ستمبر, 2022
parwez yaqoob madni

مملکت سعودی عرب اس روئے زمین کا وہ واحد ملک ہے جسے اللہ رب العالمین نے بے شمار خصوصیات و امتیازات سے نوازا ہے جہاں پر قرآن و سنت اور عقیدہ صحیحہ کی روز مرہ خوب نشر واشاعت ہوتی ہے وہاں کا دستور بھی قرآن و سنت ہے اور یہی وہ اکلوتا ملک ہے جہاں پر حرمین شریفین موجود ہے مکہ اور مدینہ یہاں کے مقدس اور مشہور مقامات ہیں جہاں کا مسلمانانِ عالم رخت سفر باندھتے ہیں حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہیں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں نماز ادا کرکے ثوابوں کا انبار جمع کرنے کے ساتھہ ساتھہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے پہلو میں مدفون خلیفہ اول جناب ابو بکر صدیق اور خلیفہ ثانی جناب عمر فاروق رضی اللہ عنمہا کے قبر کی زیارت کرتے ہوئے آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر درود و سلام کا نذرانہ پوری عقیدت و احترام سے پیش کرتے ہیں نیز مسجد نبوی کی قریب مقام بقیع میں مدفون امہات المؤمنین اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کی زیارت کرتے ہیں غرضیکہ بلاد توحید سعودی عرب کی خصوصیات کافی ہیں جن کا احصاء محال تو نہیں لیکن مجھہ جیسے طالب علم کے لئے مشکل اور طویل وقت کا متقاضی ضرور ہے زیر نظر مضمون میں سعودی نیشنل ڈے بابت 2022 م کی مناسبت سے انسانیت نواز ملک کی ہمہ جہت اجمالی خدمات کو حتی المقدور پیش کرکے خراج تحسین پیش کرنے کا عزم ہے۔

*مملکت سعودی عرب کا قدیم نام حجاز اور نجد تھا بعد میں اس کا نام تبدیل کرکے "المملکة العربية السعودية” ركہا گیا۔

مملکت کے اولین بادشاہ شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود نے 23 ستمبر 1932 ء میں اس ملک کی داغ بیل ڈالی اور شہر ریاض اس کی مستقل راجدھانی قرار پائی مملکت سعودی عرب میں سو فیصد مسلمان آباد ہیں مملکت کا کل رقبہ تقریباً 19لاکھہ 60 ہزار 582 مربع کیلومیٹر ہے۔ مملکت کی سرحد پر چھوٹے چھوٹے ممالک قطر، کویت، ایران، اردن ، عمان متحدہ عرب امارات بحرین وغیرہ آباد ہیں۔

*مملكت سعودي عرب ہم مومنین کا دھڑکتا دل ہے جس نے ہر موڑ پر انسانیت تعمیر و ترقی میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں چاہے وہ تعلیم و تربیت کا میدان ہو یا سیاست و سیادت کا صحیح عقیدہ کی ترویج و اشاعت کا مسئلہ ہو یا شرک و بدعات کی بیخ کنی سعودی سمیت دیگر ملکوں میں دینی علوم کی ترویج و اشاعت ہو یا تمام ممالک کے پریشاں حال افراد کا امداد و تعاون داخل مملکت مدارس و جامعات کا قیام ہو یا دیگر ممالک میں مدارس و جامعات کو جلا بخشنے میں مساعدات کی فراہمی غرضیکہ وہاں کے باشعور اور ہوشمند حکام نے تمام شعبہائے مملکت میں خدمات انجام دیں۔

سعودی عرب کی قیام اب تک کل 92 سال پورے ہونے کو ہیں اور شروع سے ہی حسب سابق وہاں پر الیوم الوطنی کے نام سے پروگرام منعقد ہوتا تھا باشندگان مملکت بڑی خوشی سے الیوم الوطنی کے پروگرام میں حصہ لیتے آ رہے ہیں امسال بھی باذن اللہ 23 ستمبر کو الیوم الوطنی کا پروگرام ہوگا جس کی آمد پر ہم صمیم قلب سے باشندگان مملکت کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعا گو ہیں کہ باری تعالی مملکت سعودی عرب اور وہاں کے باشندگان کے حق میں یہ پروگرام مفید بنائے مملکت کی ہر گام حفاظت فرمائے۔ آمین

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter