نیپال پارلیمانی انتخابات: محمد اشتیاق راعی؛ اقبال میاں؛ ڈاکٹر فردوس عالم الیکشن ہار گئے

25 نومبر, 2022

کٹھمنڈو / کئیر خبر
نیپال گنج سے ممبر پارلیمنٹ اور سابق وزیر جسپا لیڈر محمد اشتیاق راعی؛ ضلع بارا سے ممبر پارلیمنٹ ایمالے لیڈر اقبال میاں اس بار انتخابات میں اپنی سیٹیں گنوا بیٹھے ہیں – وہیں روتھٹ سے کے کانگریس ممبر پارلیمان اور سابق وزیر محمد آفتاب عالم کے فرزند ڈاکٹر فردوس عالم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ ایک آزاد امیدوار کرن کمار تیلی کے مقابلے چار ہزار ووٹوں کے مارجن سے ہار گئے –
اشتیاق راعی راپرپا امیدوار دھول رانا کے مقابلے چھ ہزار ووٹوں سے ہار گئے- جبکہ اقبال میاں سابق وزیر محنت کرشن کمار شریسٹ کے مقابلے دس ہزار ووٹوں سے ہار گئے-
خیال رہے کہ نیپالی مسلمانوں کو مذکورہ سیٹوں پر کامیابی کی امید تھی کیونکہ پچھلے الیکشن میں ان سیٹوں پر مسلمانوں کو کامیابی ملی تھی- لیکن موجودہ الیکشن میں ان امیدوں پر پانی پھر گیا- اب نیپالی پارلیمنٹ میں سمانوپاتک سسٹم سے چند مسلمانوں کے پہنچنے کی امید کی جارہی ہے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter