عبادتگاہوں کیطرح مدارس؛ گروکل کے بجلی نرخ میں رعایت دی جائے: مولانا مشہودخان نیپالی

22 دسمبر, 2022

زاھدآزاد جھنڈانگری
جھنڈا نگر/ كيئر خبر
آج مدرسہ بورڈلمبنی پردیس نیپال کی جانب سے ایک سہ رکنی وفد جس میں مولانا ظہیر
بریلوی ۔مولانا عبد النور سراجی ۔مولانا محمد اکرم عالیاوی ۔ مولانا مشہودخان نیپالی کی قیادت میں محکمہ بجلی
پہونچا اور وہاں کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔اور بجلی کی تخفیف سے متعلق عبادتگاھوں کی طرح مدارس و گروکل کے لئے بجلی نرخ میں تخفیف کا مطالبہ کیا‌۔محکمہ کے اعلئ افسر انجینیئر قمر عالم خان ۔و بھرت راج گھیمرے نے وفد کا استقبال کرتے ھوئے کہا کہ ھم آپ کے مطالبات کو بجلی کارپوریشن ہیڈ کوارٹر تک ضرور پہونچایں گے
ملک نیپال میں مساجد ومنادر اور گرجا گھروں وتمام عبادت گاھوں کو بجلی نصف قیمت پر فراھم کی جاتی ھے ۔اسی طرح مدارس کو بھی یہ مراعات ملنی چاھئیے کیونکہ یہ ادارے رفاہی وسماجی ھوتے ھیں ان خیالات کا اظہار مدسہ بورڈ لمبنی پردیس کے نائب صدر مولانا مشہود خاں نیپالی نے کیا ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter