چین میں کورونا کیسز بڑھنے پر مختلف ممالک میں تشویش، چین سے آنیوالوں پر ٹیسٹ لازم

1 جنوری, 2023

چین میں کورونا وائرس کیسز کے بڑھنے پر مختلف ممالک تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں جہاں آسٹریلیا اور کینیڈا نے بھی چین سے آنے والے مسافروں کے لیے منفی کورونا ٹیسٹ دکھانے کی شرط عائد کردی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکور ممالک نے اعلان کیا ہے کہ جنوری سے چین کے مسافروں کو یہاں کورونا کے منفی ٹیسٹ لازمی دکھانے ہوں گے۔

اس سے قبل امریکا، برطانیہ اور فرانس سمیت کئی ممالک بھی چینی مسافروں پر اسی طرح کی پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔

آسٹریلوی وزیر صحت کے مطابق مسافروں کو چین، مکاؤ اور ہانگ کانگ سے روانگی کے 48 گھنٹوں کے اندر کروائے گئے کورونا کے منفی ٹیسٹ پیش کرنے کی ضرورت ہوگی۔

آسٹریلوی حکومت مسافروں کے رضاکارانہ نمونے لینے سمیت اضافی اقدامات پر بھی غور کر رہی ہے۔

ادھر کینیڈین حکومت نے کہا ہے کہ چین کے مسافروں کے لیے منفی کورونا ٹیسٹ دکھانے کا عارضی اقدام 30 دن تک جاری رہے گا اور یہ پابندی مکاؤ اور ہانگ کانگ سے آنے والے مسافروں پر بھی لاگو ہوگی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter