جھنڈانگر/ کیئر خبر
سردی میں شدت اور موسم کی سختی کے پیشِ نظر جھنڈا نگر نیپال میں واقع دو بڑے ادارے جامعہ سراج العلوم السلفیہ اور نسواں جامعہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات میں سرمائی تعطیل میں ایک ہفتہ کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور اب یہ چھٹی 20 جنوری 2023 تک رہے گی.
دونوں اداروں کے اعلان کے مطابق 21 جنوری بروز سنیچر سے درس و تدریس کا سلسلہ شروع ہوگا۔
جاری کردہ اعلان میں تاخیر سے آنے والے طلباء اور طالبات کے خلاف تادیبی کاروائی بھی کیے جانے کا امکان ہے۔
آپ کی راۓ