پوکھرا / کئیر خبر
نیپال سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یتی ایئر کا ایک طیارہ آج صبح 11 بجے پوکھرا میں حادثے کا شکار ہوگیا ؛ تمام 72 مسافروں کی دردناک موت واقع ہوگئی ہے – طیارے نے اتوار کی صبح کٹھمنڈو سے پوکھرا کے لیے ٹیک آف کیا اور پوکھرا ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ پرانے ایئرپورٹ اور نئے ایئرپورٹ کے درمیان سیتی ندی کے کنارے پر گر کر تباہ ہوگیا۔ اس میں کل 68 مسافر اور عملے کے چار ارکان سوار تھے۔ خبر لکھے جانے تک ٤٠ مسافروں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں- دریں اثناء وزیر اعظم پرچنڈ نے کابینہ کی ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے –
آپ کی راۓ