جاپان میں کم شرحِ پیدائش کے تدارک کیلئے اقدامات کا اعلان

24 جنوری, 2023

ٹوکیو / ایجنسی

جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے ملک میں کم ہوتی شرحِ پیدائش کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے نئے سال کے پہلے پارلیمانی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ مرحلہ ہے کہ اس پر ابھی کچھ نہیں کام کیا گیا تو پھر کبھی نہیں کرسکیں گے۔

جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ وہ جون تک بچوں سے متعلقہ پالیسیز کیلئے بجٹ دُگنا کرنے کی تجویز جمع کروائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپریل تک بچوں اور فیملیز کیلئے ایک نئی ایجنسی تشکیل دی جائے گی جو اس معاملے کو دیکھے گی۔

حالیہ برسوں میں جاپان نقد رقم اور دیگر مراعات کے ذریعے اپنے شہریوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے لیکن مختلف سروے کے مطابق جاپان بچے کی پرورش کیلئے دنیا کے مہنگے ملکوں میں سے ایک ہے۔

پچھلے سال جاپان کی شرح پیدائش میں ریکارڈ ساز کمی ہوئی، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پہلی بار ایک سال میں صرف 8 لاکھ بچے پیدا ہوئے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter