طارق قمر کو بہترین شاعری کے لئے اتر پردیش اردو اکیڈمی کی جانب سے اہم ایوارڈ
لكهنؤ/ كيئر خبر
ڈاکٹر طارق قمر۔ کو ان کی شعری صلاحیتوں کے اعتراف میں اتر پردیش اردو اکیڈمی کی جانب سے ایک لاکھ روپئے کا انعام۔ اتر پردیش کے بہترین و اعلیٰ شاعر کی حیثیت سے طارق قمر کا انتخاب
سر زمین سنبھل ( لکھنئو ) سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر طارق قمر کو اتر پردیش اردو اکادمی کی جانب سے ایک لاکھ روپئے پر مشتمل انعام ۔۔ (مجموعی شعری خدمات )کے لئے دینے کا اعلان کیا گیا ہے اس سے قبل بھروسہ نیاس ( اِندور ) نے بھی طارق قمر کو ان کی بہترین شعری خدمات کے لئے ایک لاکھ روپئے کا انعام دیا تھا تعلیمی ، و ادبی سطح پر پوری دنیا میں نمایاں شناخت حاصل کرنے والے طارق قمر کو گزشتہ دنوں امریکن یونیورسٹی کی جانب سے *ڈی لٹ* کی اعزازی ڈگری بھی پیش کی گئی تھی اہم شاعر کے ایوارڈ سے سرفراز کیے جانے والے طارق قمر بیس سے زیادہ بیرونی ممالک میں اردو کے ممتاز شاعر و ادیب کی حیثیت سے معتبر نمائندگی کرچکے ہیں ۔۔ان کے تحقیقی مقالے نئی غزل میں امیجری پر بھی ملک کی کئی اکیڈمیوں اور ادبی و سماجی تنظیموں نے اعزازات سے نوازا تھا ۔۔
ڈاکٹر طارق قمر کا شمار اردو کی نئی نسل کے کے ان ممتاز شاعروں میں ہوتا ہے جنہوں نے زبان وبیان، اسلوب اورتفہیم وتعبیر کے حوالے سے اردو غزل اور نظم کو نئے راستوں سے آشنا کرانےکی کامیاب کوششیں کی ہیں ،طارق قمر کی شخصیت و شاعری پر معروف ادیبہ ڈاکٹرکشور جہاں زیدی کے ذریعے ترتیب دی گئی کتاب۔ ، گنگا جمنا کے ساحلوں پر طارق قمر، میں پروفیسر شمس الرحمٰن فارقی، پروفیسر گوپی چند نارنگ،پرفیسر عالیہ امام،پروفیسرشارب ردولوی،پروفیسر پیرزادہ قاسم،پروفیسر ملک ذادہ منظوراحمد، پروفیسر مظفر حنفی ، پروفیسرآصفہ زمانی، پروفیسر وسیم بریلوی،گلزار دہلوی ، ڈاکٹر بشیربدر ،ندافاضلی،جاوید اختر،انور جلال پوری ، منور رانا ،حقانی القاسمی ، ڈاکٹر راحت اندوری اور الماس شبی سمیت پچاس سے زیادہ اہم ناقدوں ،شاعروں اور ادیبوں نے طارق قمرکی شاعری کے حوالے سے مثبت ومعنی خیز اظہار کیاہے ۔۔۔اتر پردیش
اردو اکیڈمی کے اس فیصلے پر علمی و ادبی حلقے میں خوشی کا ماحول ہے ۔اہل علم و دانش کے مطابق طارق قُمر کا اعزاز علمی کاوشوں اور غیر معمولی صلاحیتوں کا اعتراف ہے
نام ۔ طارق قمر
ولدیت ۔ سیدعقیل احمد صاحب
قومیت۔ ہندوستانی
جائے پیدائش ۔ سنبھل، اتر پردیش
وطنِ ثانی لکھنئو،اتر پردیش
تعلیمی لیاقت
ڈی لٹ، ( رایل امریکن یونیورسٹی ) اعزازی ڈگری
پی ایچ ڈی (نئی غزل میں امیجری)
پوسٹ گریجویشن ( اردو ) گولڈ میڈلسٹ
پوسٹ گریجویشن (انگریزی)
پوسٹ گریجویشن ( جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن )
نیٹ۔ یو جی سی (کوالیفائڈ)
معلم اردو علی گڑھ
آئ لرن خصوصی صحافتی کورس ( لندن)
ڈی سی ای ۔خصوصی تکنیکی کورسز
آپ کی راۓ