نیپال: راشٹریہ سوتنتر پارٹی نے حکومت چھوڑنے کا کیافیصلہ؛ سارے وزراء نے دیا استعفی

5 فروری, 2023

کٹھمنڈو / کئیر خبر
راسٹریہ سواتنتر پارٹی (آر ایس پی) نے حکومت چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتوار کو پارٹی کے مرکزی ارکان اور ارکان پارلیمنٹ کی مشترکہ میٹنگ میں حکومت چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعظم پشپا کمل دہال کی جانب سے اس معاملے کے لیے آر ایس پی کے چیرمین رابی لامیچھانے یا پارٹی کے کسی اور رکن پارلیمان کو وزارت داخلہ نہ دینے کا موقف اختیار کرنے کے بعد، پارٹی نے حکومت سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا۔

لیکن آر ایس پی کے ایک لیڈر نے کہا کہ موجودہ حکومت کو دی گئی حمایت واپس نہیں لی جائے گی۔

چتون سے منتخب ہونے والے لامیچھانے سپریم کورٹ کے ذریعہ شہریت کے معاملے میں قصوروار پائے جانے کے بعد اپنا عہدہ کھو بیٹھے۔

وہیں پارٹی کے فیصلے کے مطابق راشٹریہ سواتنتر پارٹی کے تین وزراء نے اتوار کی شام استعفیٰ دے دیا۔

وزراء نے اپنے استعفے وزیر اعظم کی رہائش گاہ میں وزیر اعظم پوشپا کمل دہال کو پیش کر دیے۔

محنت، روزگار اور سماجی تحفظ کے وزیر ڈول پرساد آریال؛ وزیر تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی، ششیر کھنال؛ اور وزیر مملکت برائے صحت و آبادی توسیما کارکی نے وزیر اعظم دہال کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا ہے۔

اتوار کی سہ پہر آر ایس پی کی مرکزی کمیٹی کی میٹنگ میں حکومت میں شامل وزراء کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter