جامعہ سراج العلوم جھنڈا نگر میں سہ روزہ کھیل مقابلے اختتام پذیر؛ طلبہ کے مابین انعامات کی تقسیم

10 فروری, 2023

جھنڈا نگر / فرحان نور / کئیر خبر
کپل وستو ضلع کے کرشن نگر میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 3 میں واقع جامعہ سراج العلوم السلفیہ میں نادی الطلبہ کے زیر اہتمام منعقدہ سہ روزہ کھیل پروگرام اختتام کو پہنچا جس میں کرکٹ، والی بال، کبڈی اور دوڑ کے مقابلے شامل تھے- اس موقع پر طلبہ کے مابین انعامات تقسیم کیے گئے۔

ناظم جامعہ سراج العلوم السلفیہ مولانا شمیم احمد ندوی نے ایوارڈ تقسیم تقریب کی صدارت کی اور کرشنانگر میونسپلٹی کے چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر ایشوری پرساد شرما اس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں حال ہی میں مکمل ہونے والے کھیلوں کے مقابلے اور سال بھر جاری رہنے والے گیمز اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کے مابین انعامات تقسیم کیے گئے۔

لمبنی صوبہ مدارس کی انتظامی کمیٹی کے نائب صدر مولانا مشہود خان نیپالی نے پروگرام کی کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی- انہوں نے کہا کہ ایسے مقابلوں سے طلبہ میں اجتماعیت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور یہ مقابلے انھیں جسمانی طور پر مضبوط بھی بناتے ہیں۔

اس موقع پر ماؤ وادی لیڈر جاوید عالم خان، نیشنل مدرسہ ایسوسی ایشن نیپال کے صدر ڈاکٹر عبد الغنی قوفی نائب صدر شیخ جیش مکی، شیخ عبدالرشید مدنی، قمرالدین ریاضی، شیخ خورشید احمد سلفی، مولانا عبدالشکور مدنی، ڈاکٹر سعید احمد اثری؛ مولانا عبدالنور سراجی، مولانا اسلم مدنی، ماسٹر ابو الخیر اشرف خان کے علاوہ تعلیمی میدان سے وابستہ حضرات، سماجی کارکن، طلباء و طالبات موجود تھے۔

پروگرام میں ایریا پولیس آفس کرشنانگر کے پولیس انسپکٹر نوراج ڈھنگانہ اور وی او پی کرشنا نگر کے آرمڈ پولیس انسپکٹر جوگیندر کے سی کو اعزاز سے نوازا گیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter