زلزلوں سے متاثر ترکی وشام میں مملکت سعودی عرب کی قابل تحسین خدمات

قمر الدین ریاضی استاذ جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈا نگرنیپال

11 فروری, 2023

          ابتلاء وآزمائش میں مبتلا ہونا انسانی فطرت میں شامل ہے، مصائب وآلام کے نزول کے وقت بندہ مومن صبروتحمل کا مظاہر کرتا ہے، اور اللہ تعالی کی طرف  سے نازل کردہ مصیبت پر رضا مندی کا اظہار کرتا ہے، اور اپنے آپ کو متہم کرتے ہوئے اللہ تعالی اپنارشتہ اور مضبوط کرنے کی کوشش کرتا ہے، وہیں دوسری طرف بنی نوع انسان میں آپسی تعاون کا جذبہ امڈپڑتا ہے، اور ہر شخص اپنی وسعت وامکانیۃ کے مطابق انسانی تعاون کے لئے ساری طاقتوں کو جھوک دیتا ہے۔

آج جو بھی سوشل میڈیا کا استعمال کرتا ہے ترکی اور شام میں واقع ہولناک زلزلے کی خوفناک تصویریں صارفین کے دل کو دہلا دیتی ہیں اوربے ساختہ دل کی گہرائیوں سے دعائیہ کلمات جاری ہوجاتے ہیں۔زلزلے کی تباہی کو دیکھتے ہوئے کئی ممالک نے راحت رسانی کے وفد فوری طور پر روانہ کئے ہیں۔حادثات کی ہولناکیوں کو دیکھ کرلوگ انسانیت کی بنیاد پر متاثرین کی مدد میں آگے بڑھ رہے ہیں، ان کی ضرورتوں کی کی تکمیل کے لئے سیاسی وفکر ی اختلافات کو بالائے طاق رکھ ضررت مندوں کی مدد کرنے میں منہمک ہیں۔

دنیا کے مختلف ممالک نے راحت رسا ٹیم کو بھیج کر راحتی مہم میں مصروف کررکھا،جس میں بھارت جورڈن روس قطر اورمصرکے نام شامل ہیں، کچھ ممالک میں تو وہاں کی عوام نے اپنے اعتبار سے امدادی تعاون فراہم کرنے کی کوشش کی جس میں وطن عزیز سرفہرست شامل ہے۔لیکن مملکت الانسانیۃ سعودی عرب نے جو قد م اٹھایا ہے وہ واقعتا لائق ستائش اور قابل تحسین ہے، وہاں کے فرماروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہدمحمد بن سلمان۔ حفظہما اللہ۔کی ہدایت پر متاثرین کی امداد کے لئے فضائے پل فوری طور پر تیار کیا گیااور اس کے تحت خورد و نوش کے سامان، خیمے، اور طبی سامان  پر مشتمل اب تک چھ امدادی طیارے بھیجے جائے جا چکے ہیں۔سعودی عرب کے شاہ سلمان انسانی امداد  اور ریلیف مرکزنے شام اور ترکیہ میں مہلک زلزلے سے متاثر افراد کی مدد کے لئے اپنے (ساہم) پروگرام کے ذریعہ سعود ی عوام سے بھی مساعدات یکجا کئے جارہے ہیں اور بدھ تک ایک کروڑ ۵۶ لاکھ ڈالر وصول کئے جاچکے تھے اور ابھی بھی سلسلہ جاری وساری ہے۔

ایک اخباری نیوز کے مطابق حالات کی سنگینی اور نزاکت کو دیکھتے ہوئے سعودی فرماروا شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان نے کے ایس ریلیف کے نام سے ایک مہم کا آغاز کیا تھاجس کے تحت جمعرات تک ۰۸ ملین سعودی ریال یکجا کئے جاچکے ہیں۔

بلاشبہ اس انداز میں اتنی تیزی سے اس قدر خطیر امدادی تعاون یکجا کرنا حکومت سعودی عرب اور وہاں کی عوام کی طرف سے فراخدلی اور وسعت قلبی کی واضح ترین مثال ہے اور یہ یقینا قابل ستائش وتحسین قدم ہے۔انسانی تعاون میں اس طرح کی خطیر رقم پیش کرنا حکومت سعودی عرب اور وہاں کی عوام کے لئے کوئی نئی چیزنہیں ہے، ابھی کورنا کے موقع پر مملکت سعودی نے ہندوستان میں متاثرین کورونا کے لئے ۰۸ میڑک ٹن آکسیجن سلینڈراور کنٹینر کوڈ ٹسٹ کٹ وغیر ہ فراہم کئے تھے۔

اس کے باوجو د آج بھی حاسدین مملکت سعودی عرب اس حکومت پر وقتا فوقتا کیچڑ اچھالتے رہتے ہیں، اور سوشل میڈیا میں سعودی کے مسائل کا معمہ بنادیا جاتاہے تو عوام کو اس حکومت سے متنفر کیاجاسکے۔ اللہ تعالی ایسے حاسدین کو ہدایت دے۔

اخیر میں دعا گو ہو ں کہ اللہ تعالی اس انسانی مملکت سعودی عرب کی حفاظت فرما، اوروہاں کے حکمرانوں کو مزید انسانی خدمت کی توفیق عطا فرما آمین۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter