لمبنی مدرسہ بورڈ کے وائس چیئرمین مولانا مشہود نے سماجی ترقیات کے وزیر چندر کیش گپتا كو مبارکباد دی

13 فروری, 2023

دیوکھری / کئیر خبر
لمبنی پردیش مدرسہ مینجمنٹ کمیٹی کے وائس چیئرمین مولانا مشہود خان نیپالی نے لمبنی پردیش کے سماجی ترقیات کے نو متعین وزیر چندر کیش گپتا سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دی۔

مولانا مشہود کے ساتھ نیشنل مدرسہ ایسوسی ایشن آف نیپال کے صدر ڈاکٹر۔عبدالغنی القوفی، ڈاکٹر منظور احمد خان، ڈاکٹر شہاب الدین، نیشنل مدرسہ ایسوسی ایشن آف نیپال کے نائب صدر شیخ جیش مکی، مولانا تاج الدین، شیخ مجیب الرحمن مدنی، قومی مدرسہ ایسوسی ایشن کے ممبران مولانا عبدالنور سرجی، الطاف احمد خان، زاہد حسین وغیرہ نے وزیر گپتا کو مبارکباد دی اور ان کے کامیاب مدت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نائب صدر مولانا مشہود کی ٹیم نے وزیر سی کے گپتا کو دوشالہ اوڑھا کر اعزاز سے نوازا۔ نائب صدر مشہود خان نے بتایا کہ ٹاسک فورس کے ذریعہ پہلا مشاہدہ فوری طور پر کپل وستو ضلع کی شیوراج میونسپلٹی کے مدرسہ ضیاء العلوم چنروٹا کا کیا گیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق وفد نے وزیر تجارت و سیاحت جانکی یادو سے بھی ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دیتے ہویے انکی مدت کارکردگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا –

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter