جھنڈانگر/ کیئر خبر
کلیہ عائشہ صدیقہ للبنات جھنڈا نگر میں راشٹریہ مدرسہ سنگھ نیپال کے صدر اور جامعہ سراج العلوم السلفیہ کے استاذ ڈاکٹر عبد الغنی القوفی نے ختم بخاری شریف کا پر مغز وبصیرت افروز علمی درس دیا، آخری حدیث سے متعلق مختلف علمی لغوی عقدی ادبی نکات کو بہت خوبصورت انداز میں واضح کیا، صحیح بخاری جیسی عظیم کتاب کا عظیم درس بہت ہی وقیع وموثر بن گیا تھا، ڈاکٹر صاحب نے اس کے مالہ وماعلیہ کو احسن طریقے سے مدلل انداز میں بیان کیا، طالبات کی خوش نصیبی کہ مختصر وقت میں انہیں وہ ملا جو از خود محنت کرتیں تو شاید مہینوں لگ جاتے. آخر میں ڈاکٹر صاحب نے علمی ذوق رکھنے والی طالبات کے لئے سند اجازہ کا بھی اعلان کیا.
ان کے بعد اس پر وقار تقریب ختم بخاری میں شریک شیخ عبد الرشید مدنی نے بھی طالبات کو قیمتی نصیحت سے نوازا تعلیم مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور عمل پر ابھارا صحیح بخاری سے رشتہ جوڑے رکھنے کی تلقین کی. مدرسہ بورڈ لمبنی پردیش کے نائب صدر مولانا مشہود خان نیپالی نے طالبات کو اس موقع پر مبارکباد پیش کیا اور اداری کے ذمہ داران سے کہا ہم کل بھی آپ کے ساتھ تھے آج بھی ہیں اور ان شاء اللہ کل بھی دستیاب رہیں گے، نیز کلیہ کی طالبات کے لئے ہماری خدمات حاضر رہیں گی آپ مادر علمی سے رابطہ میں رہیں زندگی کے ہر موڑ پر ہم آپ کے ساتھ ہیں.
نظامت کا فریضہ کلیہ کے استاد مولانا احسان رحمانی نے اپنے دلکش اور سلجھے ہوئے انداز میں بحسن وخوبی نبھایا، اس علمی تقریب کا اختتام شیخ عبد الرشید کے دعائیہ کلمات سے ہوا. درس میں ناظم کلیہ ڈاکٹر منظور، ڈاکٹر شہاب الدین مدنی، شیخ اسلم مدنی، شیخ شفیع اللہ مدنی، مولانا سعود اختر سلفی،مولانا خالد رشید ، مولانا عبد الرشید ریاضی، شیخ عبد الجليل ریاضی، مولانا ظہیر بریلوی، مولانا بشیر، مولانا شفیع الحق، مولانا ریاض عمری وغیرہ کے علاوہ معززین حاضر ربے۔ تمام لوگ درس سے مستفید ہوئے درس کو سراہا طالبات کو نیک دعاؤں سے نوازا، معاشرتی زندگی میں انقلاب لانے اصلاح سماج میں اپنا کردار ادا کرنے جہاں کہیں رہیں دعوتی عمل انجام دینے کی امید کا اظہار کیا.
آپ کی راۓ