طالبات امہات المومنین اور صحابیات کو اسوہ ونمونہ بنائیں: مولانا عبد العظیم مدنی

18 مارچ, 2023

جھنڈا نگر،نیپال کی پہلی اقامتی نسواں درسگاہ جامعہ خدیجۃ الکبریٰ جھنڈانگر کرشنانگر نیپال میں فارغ ہونے والی طالبات کے اعزازوتکریم میں تقریب ردائے فضیلت کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت معروف عالم دین مولانا شمیم احمد ندوی ناظم جامعہ سراج العلوم جھنڈانگر نیپال نے فرمائی انھوں نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ فارغ ہونے والی طالبات اپنے اپنے گھروں میں دعوت وتبلیغ کا فریضہ انجام دیں اب آپ سب کی ذمہ داریاں کافی بڑھ گئی ہیں آپ ایک دوسرے کے حقوق کو پہچانیں والدین کی خدمت کرتی رہیں اور مکمل پردے کے ساتھ اپنی زندگی گذاریں. مولانا عبدالعظیم مدنی جھنڈانگری صدر مرکزالتوحید وناظم اعلی جامعہ خدیجۃ الکبریٰ جھنڈانگر نیپال نے اپنے استقبالیہ کلمات میں مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جب جب سورہ توبہ کی یہ آیت جس کا مفہوم یہ ہے کہ مومن مرد وعورتیں آپس میں ایک دوسرے کے(مددگارومعاون اور)دوست ہیں وہ بھلائیوں کا حکم دیتے ہیں اور برائیوں سے روکتے ہیں)تو ہمیں مدارس نسواں کی دینی خدمات یاد آجاتی ہیں کہ کس طرح معلمین ومعلمات وطالبات سرپرست حضرات اور ذمہ داران مدارس ایک دوسرے کے ساتھ مل کر دینی امور کی انجام دہی میں مشغول نظر آتے ہیں۔اس مجلس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جامعہ قصیم سعودی عرب سے فارغ التحصیل محترمہ حافظہ رملہ بنت شیخ اجمل عبدالرحمن الرحمانی ابن شیخ الحدیث علامہ عبیداللہ رحمانی ابن محمد عبدالسلام مبارک پوری (صاحب سیرۃ بخاری) نے خصوصی طور سے شرکت فرمائی اور عربی زبان میں طالبات کو نصیحتوں سے نوازا جس کا خلاصہ شیخ مطیع اللہ مدنی استاذ جامعہ خدیجۃ الکبریٰ جھنڈانگر نے پیش کیا-اس پروگرام میں جامعہ سراج العلوم جھنڈانگر کے اساتذہ کرام میں مولانا عبدالرشید مدنی مولانا قمرالدین ریاضی مولانا وصی اللہ مدنی مولانا پرویز مدنی اور جامعہ خدیجۃ الکبریٰ جھنڈانگر کے استاذ مولانا عبدالقیوم مدنی و مدرسہ دارالسلام کے ناظم مولانا جمال شاہ سلفی نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور فارغ ہونے والی طالبات کو نصیحتوں سے نوازا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں کیںآخر میں جامعہ کے مہتمم ڈاکٹر سعید احمد اثری کے نصیحتی کلمات اور دعاؤں کے ساتھ اس مجلس کے اختتام کا اعلان کیا گیا اس مجلس میں جامعہ خدیجۃ الکبریٰ کے معلمین ومعلمات وطالبات اور ذمہ داران کے علاوہ جامعہ سراج العلوم جھنڈانگر اور کلیہ عائشہ صدیقہ کے اساتذہ اور معززیں شہر نے شرکت فرمائی اس مجلس کی نظامت مولانا مطیع اللہ مدنی نے فرمائی اور منیجمنٹ کی ذمہ داری عبدالسلام ابن عبداللہ مدنی نے بحسن وخوبی نبھائی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter