شمالی کوریا کا دعویٰ ہے کہ اس کے 8 لاکھ شہریوں نے امریکا کے خلاف جنگ کیلئے رضاکارانہ طور پر خدمات دینے کا اعلان کیا ہے۔
شمالی کوریا کے سرکاری اخبار روڈونگ سنمن کے مطابق ملک بھر کے 8 لاکھ طلبہ اور ملازمین نے امریکا سے مقابلے کیلئے جمعہ کو فوج میں بھرتی ہونے کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ نوجوانوں کا فوج میں بھرتی کیلئے جذبہ جنگ و جدل چھیڑنے والوں کے خلاف ہماری نوجوان نسل کے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
سرکاری اخبار کا کہنا تھا کہ جنگی جنون میں مبتلا یہ لوگ ہمارے قیمتی اشتراکی ملک کو ختم کرنے کی آخری کوشش کر رہے ہیں، لیکن نوجوان قومی اتحاد کیلئے پرعزم ہیں۔
آپ کی راۓ