جنکپور/ کیئر خبر
اب تک پڑوسی ملک بھارت میں فرقہ وارانہ کشیدگی صرف رام نومی پر شوبھا یاترا کے موقع پر پیدا ہوتی تھی لیکن اب اس کی آنچ پڑوسی ملک نیپال تک بھی پہنچ گئی ہے۔
جمعرات کو نیپال کے جنک پور میں رام نومی کی شوبھا یاترا میں شریک لوگوں نے مسجد کے قریب ہنگامہ کھڑا کردیا۔
جنک پور میں جانکی مندر کے پیچھے ایک مسجد ہے۔ شوبھا یاترا میں شامل درجنوں زعفرانی رنگ پہننے والوں نے اس مسجد کے قریب ہنگامہ کیا۔
جنک پور کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کا واقعہ یہاں پہلی بار ہوا ہے۔
واقعہ کے عینی شاہد ایک مقامی صحافی نے بتایا، ’’شوبھا یاترا آس پاس کے کئی گاؤں سے جنک پور پہنچ رہی تھی۔ جیسے ہی یاترا جنک پور کے لاڈو بیلہ روڈ پر پہنچی تو لوگ مشتعل ہو گئے اور نعرے لگانے لگے۔
آپ کی راۓ