غزل
محمد نواز ساجد قریشی
غزل
آپ کہتے ہیں مسکرائیں ہم
اتنی ہمت کہاں سے لائیں ہم
اس قدر غم دییے ہیں دنیا نے
کیوں نا دنیا سے روٹھ جائیں ہم
چاندنی رات میں کوئی تو ہو
ساتھ اپنے جسے جگائیں ہم
اسکودیکھیں توبس اسے دیکھیں
سارے عالم کو بھول جائیں ہم
ہے رگ رگ میں جو خون کی مانند
کیسے ساجد اسے بھلائیں ہم
محمد نواز ساجد قریشی
موضع حسوکے
فیصل آباد
پنجاب
پاکستان
آپ کی راۓ