نیپال: حج کمیٹی کے صدر شمشیر میاں کی گرفتاری کے بعد نیپالی عازمینِ حج کا کیا ہوگا؟

19 مئی, 2023

کاٹھمانڈو/کیئر خبر

نیپالی حج کمیٹی کے صدر شمشیر میاں کی گرفتاری کے بعد نیپالی عازمین حج پریشان ہوگئے ہیں نیپالی عازمین حج کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتاری کے بعد کیا ہم لوگوں کا سفر حج ہو گا یا نہیں اس طرح کے خدشات اور شکایتیں  لگاتار موصول ہو رہی ہیں۔

حج کمیٹی کے سیکریٹریٹ سے رابطہ کے بعد اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ان کی گرفتاری سے حج کے امور میں کوئی فرق نہیں پڑے گا ساری کاروائیاں معمول کے مطابق جاری و ساری ہیں۔

خیال رہے شمشیر میاں کی گرفتاری بھوٹانی پناہ گزین گھوٹالا میں نام آنے پر ہوئی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے فراڈیوں کو اپنی سرکاری گاڑی مہیا کرائی تھی اور جن کے ذریعے ٹھگوں نے نیپالی شہریوں کو لالچ دےکر بھاری بھرکم رقوم وصول کی گئی ۔ کہ انہیں بھوٹانی پناہ گزین بنا کر امریکا بھیجا جائے گا۔

حج کمیٹی کے مطابق اس سال حج کا جو بارہ سو کوٹا نیپال کو ملا تھا وہ فل نہیں ہوسکا ہے لہذا جو حضرات حج کی خواہش رکھتے ہوں وہ ابھی بھی درخواست دے کر اور فیس ادا کر کے حج کے سفر پر جا سکتے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter