کاٹھمانڈو/ کیئر خبر
نیپال ڈس ایسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک کے مشرقی پہاڑی علاقوں میں لگاتار بارش سے گزشتہ دو دنوں میں چھ لوگوں کی موت واقع ہوگئی ہے وہیں 11زخمی ہیں جبکہ 29 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔
سنکھوا سبھا تا پلے جونگ پانچ تھر اور نواکوٹ میں لینڈ سلائیڈنگ سے یہ اموات واقع ہوئی ہیں۔ نیپال پولیس کے مطابق بہت بڑا جانی و مالی خسارہ ہوا ہے جس کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ اس بار ہمالہ میں برف کے کم جمنے کی وجہ سے گلیشیئر کے پھٹنے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے جس کے سبب نیپال میں بھاری تباہی آسکتی ہے۔
آپ کی راۓ