مذاکرات کامیاب، روس کیخلاف بغاوت ختم

ویگنر کے ساتھ ڈیل خونریزی سے بچنے کے لیے کی، کریملن

25 جون, 2023

كريملن/ ايجنسى

روس کے خلاف بغاوت کرنے والے ویگنر گروپ نے کامیاب مذاکرات کے بعد بغاوت ختم کردی اور دستے واپس یوکرین تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ویگنر گروپ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دونوں جانب روس ہی کا خون بہنا تھا اس لیے فیلڈ کیمپس کا دوبارہ رخ کرلیا ہے۔

اس معاملے پر مصالحت کرانے والے بیلاروس کے صدر کا کہنا ہے کہ نیم فوجی دستے نے صدر پیوٹن کی بات مان لی ہے۔

ویگنر کو سیکیورٹی یقین دہانی کرائی گئی ہے جبکہ سربراہ کے خلاف مجرمانہ کارروائی کا کیس ختم کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ویگنر گروپ کے سربراہ نے یوکرین میں پیش قدمی کرنے والے اپنے دستوں پر مبینہ روسی بمباری کی وجہ سے بغاوت کا اعلان کیا تھا اور نجی ملیشیا ماسکو کی جانب بھیج دی تھی۔

ویگنر گروپ نے سرحدی علاقے روستوف پر بھی قبضہ کرلیا تھا، خانہ جنگی کا خدشہ ہونے کے سبب ماسکو میں چوکیاں قائم کردی گئی تھیں۔

اس کے علاوہ پیر کو بھی عام تعطیل کا اعلان کرکے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی گئی تھی۔

صدر پیوٹن کو قوم سےخطاب بھی کرنا پڑا تھا، پیوٹن نے خبردار کیا تھا کہ بغاوت کرنے والوں کو قیمت چکانا پڑے گی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter