عید الاضحی اتفاق و اتحاد کا مظہر: حافظ منظور احمد مدنی- سسکتی انسانیت اور اقتصادی مسائل کا حل صرف اسلام میں:پروفیسر رمضان میاں

پورے ملک نیپال میں عید قربان نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی

30 جون, 2023

کٹھمنڈو / کئیر خبر
عید الاضحی کے موقع پر پورے ملک نیپال میں عید قربان نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی لاکھوں فرزندان توحید و خواتین امت نے قربانیاں کیں اور ملک میں امن و سلامتی اور بھائی چارہ کے لئے دعاییں مانگیں

کٹھمنڈو کے ٹوڈی کھیل آرمی گراؤنڈ میں آج سیکڑوں فرزندان توحید و خواتین امت نے سنّت کی متابعت میں مولانا حافظ منظور احمد مدنی کی زیر امامت دو گانہ عیدالاضحی ادا کی نماز کے بعد مولانا نے اپنے خطاب میں مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہویے کہا : کہ ہماری عیدیں اللہ کے ذکر اور تکبیر پر مبنی ہوتی ہیں- عید الاضحی اتحاد و اتفاق کا پیغام دیتا ہے آج معاشرے میں نفرت اور ناچاقی جس تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے آپس میں برسہا برس بول چال بند کر لیتے ہیں جب کہ حدیث کے مطابق کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ بول چال بند رکھے -اس لئے مسلمانوں انا کو قربان کردو اور اتحاد و اتفاق کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لو اسی میں امت کی نجات ہے -آپ نے حدیث کا حوالہ دیتے ہویے کہا قربانی کا وقت آج خطبہ کے بعد سے 13 ذی الحجہ کی شام تک کل چار دن ہیں ان تاریخوں میں رات ہو یا دن عورت ہو یا مرد سب قربانی کر سکتے ہیں انہوں نے اپیل کی کہ قربانی کرتے وقت مفلوک الحال لوگوں کا خیال ضرور رکھیں –
پروفیسر رمضان علی میاں نے نیپالی میں خطاب کرتے ہویے کہا کہ قربانی ابراہیم علیہ السلام کی سنّت ہے اور ہر بال کے بدلے ایک نیکی لکھی جائے گی-انہوں نے کہا کہ آج عید قرباں کے موقع پر ہم سب عہد کریں کہ ہم اپنی سماجی بیماریوں کو قربان کردینگے – انہوں نے نیپال آرمی کا شکریہ ادا کیا ہمیشہ کی طرح عید منانے کے لئے گراؤنڈ فراہم کیا- اپنے خطاب میں سود کی مضرت اور اس کے بد نما اثرات پر روشنی ڈالتے ہویے کہا کہ آج ملکی معیشت جس بحران کا شکار ہے میٹر بیاج ہائی سود ریٹ جیسے کاروبار کا فروغ نیپال جیسے ملک تباہ کردیگا -نیپالی اقتصادی ماہرین ہاتھ کھڑے کر چکے ہیں – سچائی یہ ہے کہ اسلام کے معاشی نظام کو اپنانے سے ہی انسانیت پر ہورہے ظلم کا خاتمہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت پروان چڑھے گی – اور تمام اکنامی کے مسائل از خود ختم ہوجاییں گے-
اس کے بعد ملک و ملت و عالم اسلام کی سلامتی و خوشحالی نیز بھائی چارہ کے لئے دعائیں مانگی گئیں
اس موقع پر سابق وزیر اقبال احمد شاہ؛ مسلم آیوگ کے ممبر محمد دین وکیل مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے صدر ڈاکٹر عبد المبین ثاقب؛ مولانا عبد السمیع مدنی؛ مولانا عبد الصبور ندوی؛ مولانا محمد عقیل سلفی؛ حافظ اشفاق شمیم سنابلی محمد احمد پپو خان؛ جنید انصاری ؛ محمّد اقبال مترجم وزارت محنت؛ قمر الحق الکاتب؛ عبد الجبار منا؛ نور محمد میاں؛ فوزان الفاطمی الحاج عبد العزیز دمولی؛ راشٹریہ سوتنتر پارٹی کے مرکزی ممبر الحاج اسلام پالپا؛ کے علاوہ دیگر سماجی و دینی شخصیات موجود تھیں –

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter