ترکیہ، مراکش، اردن اور متحدہ عرب امارات نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس حوالے سے کہا کہ مغرب کے لوگوں کو سکھائیں گے کہ مقدس اقدار کی توہین کرنا اظہار رائے کی آزادی نہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق مراکش نے سوئیڈن سے اپنے سفیر کو غیرمعینہ مدت کےلیے واپس بلالیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اردن نے سوئیڈش سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا۔
آپ کی راۓ