بغداد/ ايجنسى
سوئیڈن میں قرآن کی بے حرمتی پر عراق کے دارالحکومت بغداد میں سینکڑوں مشتعل افراد نے سوئیڈن کے سفارت خانے پر دھاوا بول کر اسے جلا دیا۔
مشتعل مظاہرین نے وسطی بغداد میں سوئیڈن کے سفارت خانے پر دھاوا بول دیا، کمپاؤنڈ کی دیواروں کو توڑ کر سفارت خانے کو آگ لگا دی۔
سوئیڈن کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانے کا تمام عملہ محفوظ ہے۔
وزارتِ خارجہ سوئیڈن کا کہنا ہے کہ سفارت خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں اور عراقی حکام سفارتی عملے اور مشن کی حفاظت کے ذمے دار ہیں۔
عراق میں مشتعل افراد کی جانب سے یہ مظاہرہ سوئیڈن میں ایک اور قرآن کی بے حرمتی کی اجازت دیے جانے پر کیا گیا ہے۔
آپ کی راۓ