جھنڈانگر/ زاھدآزاد جھنڈانگری (کیئر خبر)
ایک مسلمان کے لئے دوسرے مسلمان کی عیادت کرنا اسلامی حق ہے ۔ جس کا ثواب بہت زیادہ ہے ۔کوئی مسلمان جب صبح کے وقت کسی مسلمان بھائی کی عیادت کرے تو شام ہونے تک ستر ہزار فرشتے اس کے لئے مغفرت کی دعائیں کرتے ہیں اور اگر کوئی مسلمان بھائی شام کے وقت کسی کی عیادت کرے تو صبح تک ستر ہزار فرشتے اس کی مغفرت کیلئے دعائیں کرتے ہیں اور جنت میں اس کے لئے ایک باغ ہوگا ۔ اسی فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرتے ہوئے گزشتہ دنوں شیخ الحدیث علامہ عبید اللہ رحمانی مبارک پوری رحمہ اللہ کے خلف رشید حضرت علامہ عبد الرحمن الرحمانی حفظہ اللہ کی عیادت کیلئے مرکز التوحید جامعہ خدیجہ الکبری جھنڈانگر سے ۵/افراد پر مشتمل ایک وفد نےمبارک پور کے لیےرخت سفر باندھا ۔ جن کے اسماء یہ ہیں۔ خانوادہ زکریا کی بزرگ شخصیت ڈاکٹر سعید احمد اثری حفظہ اللہ ۔مولانا عبد النور سراجی ۔مولانا محمد اکرم عالیاوی ۔مولانا عبد الرقیب عالیاوی و ناچیز راقم الحروف زاھدآزاد جھنڈانگری مع سواق
صبح بعد صلاۃ فجر یہ وفد روانہ ہوا اور 9/30/بجے پورا رانی "رحمانی منزل” مبارک پور پہونچا
شیخ محترم علامہ عبد الرحمن الرحمانی مبارکپوری حفظہ اللہ نے وفدکا بذات خوداستقبال کیا اور خوشی کااظہار فرمایا ۔تھوڑی دیر میں علم کا باوقار بردبار مجسمہ شخصیت فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبدالعزیر مدنی حفظہ اللہ بھی ارکان وفد سے ملاقات کے لئے تشریف لائے
شیخ محترم علامہ عبدالرحمن مبارک پوری حفظہ اللہ سے مختلف موضوعات پر دیر تک گفتگو ہوتی رہی ۔کچھ مسائل کی جانکاری بھی حاصل کی گئی آپ نے سوالات کے جوابات مسکت انداز میں دیا
میں نے اس موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے علامہ سے ان کی زندگی وتعلیم اور مدارس اسلامیہ کے بچوں کے لئے ایک انثرویو بھی لیا جس سے جلد ہی قارئین مستفید ہوں گے ان شاءاللہ
شیخ محترم نے کہا کہ آپ لوگوں کے آنے سے میں بہت خوش ہوا اور میرا مرض میرے لئے ھلکا ہو گیا ہے ۔اللہ انھیں بصحت وسلامت رکھے
واضح رہے کہ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بیماروں کی عیادت کیلیے خاص تاکید فرمائی ہے ۔اور اس کے لئے آداب و دعائیں سکھائی ہیں
اس دور میں بہت سے لوگ جو عیادت کے لئے جاتے ہیں وہ عیادت کے آداب سے ناواقف ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بیمار کو تسلی دینے اور آرام پہونچانے کے بجائے اس کےلیے مصیبت کا سبب بن جاتے ہیں
کچھ لوگ پہونچتے ہی معافی تلافی شروغ کر دیتے ہیں اور اس کے مرض کو بہت گمبھیر بتانے لگتے ہیں جس سے مریض کو تقویت پہونچنے کے بجاۓ وہ مزید تکلیف میں مبتلا ہو جاتا ہے ۔اور اپنی زندگی سے ناامید ہونے لگتا ھے ایسا نہیں کرنا چاہئے
آپ کی راۓ