بھارت، فلائٹ میں 47 اژدھے، 2چھپکلیوں کیساتھ سفر کرنیوالا مسافر زیرِ حراست

31 جولائی, 2023

تامل ناڈو/ ايجنسى

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے تروچیراپلی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر  47 اژدھے اور دو چھپکلیوں کے ساتھ لینڈ کرنے والے مسافر کو پکڑ لیا گیا۔

کوالالمپور سے تریچی ایئرپورٹ پر اترنے والی فلائٹ میں ایک مسافر کے بیگ سے زندہ رینگنے والے جانور برآمد ہونے پر  کسٹم حکام کی جانب سے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔

تریچی ہوائی اڈے کے حکام کے مطابق کوالالمپور سے آنے والے مسافر کو تریچی کے ایئرپورٹ پر اس وقت دھرا گیا جب مسافر کے بیگ میں زندہ رینگنے والے جانور،  47 اژدھے اور دو چھپکلیوں کی موجودگی کا علم ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق باٹک ایئر کی پرواز کے ذریعے تریچی ہوائی اڈے پر پہنچنے والے مسافر کو کسٹمز حکام نے جب روکا تو اس کے ٹرالی بیگ میں سے کچھ عجیب و غریب تھیلے برآمد ہوئے جن کی چھان بین کرنے پر معلوم ہوا کہ ان تھیلوں میں زندہ، چھپائے گئے مختلف اقسام اور سائز کے زندہ رینگنے والے جانور موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق ملزم کی شناخت محمد معیدین کے نام سے ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ایئرپورٹ پہنچ کر 47 اژدھے اور دو چھپکلیوں کو برآمد کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی محکمہ جنگلات نے رینگنے والے جانوروں کو واپس ملیشیا بھیجنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ کسٹم حکام کے زیرِ حراست ملزم معیدین سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter