نیپال: پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، پکوان گیس کی قیمتوں میں کمی

پٹرول فی لیٹر 173 روپے، ڈیزل 153 روپے فی لیٹر; کھانا پکانے والی گیس فی سلنڈر 1660 روپے

2 اگست, 2023

کٹھمنڈو / کئیر خبر
نیپال آئل کارپوریشن نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

کارپوریشن نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس کا اطلاق منگل کی آدھی رات 12 بجے سے ہو چکا ہے-
نیپال میں، خودکار ایندھن کی قیمت کے طریقہ کار کے تحت، کارپوریشن اپنے واحد سپلائر انڈین آئل کارپوریشن سے حاصل کردہ ٹیرف کی بنیاد پر قیمتیں طے کرتی ہے۔

انڈین آئل کارپوریشن ماہانہ بنیادوں پر پٹرول اور ڈیزل/مٹی کے تیل اور دیگر مصنوعات جیسے ہوائی ایندھن اور ایل پی جی کی برآمدی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہے۔

انڈین آئل کارپوریشن کی طرف سے اتوار کو بھیجی گئی نئی ٹیرف لسٹ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8.14 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6.86 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

آٹو پرائس سسٹم کے نافذ ہونے سے پٹرول 9 روپے فی لیٹر مہنگا ہو کر 173 روپے ہو گیا ہے، ڈیزل بھی 7 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے اور اب 153 روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔ کھانا پکانے والی گیس کی قیمت 130 روپے فی سلنڈر کم ہو کر 1660 روپے ہوگئی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter