منی پور/ ايجنسى
بھارت کی ریاست منی پور میں فسادات کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں میتی برادری کے 3 افراد کو ہلاک کر دیا گیا اور متعددگھروں کو آگ لگا دی گئی۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ہجوم نے منی پور رائفلز کی بٹالین سے اسلحہ اور گولہ بارود چھیننے کی کوشش کی، حالات پھر سے بےقابو ہو گئے ہیں، اسلحہ، گولہ بارود لوٹ لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں 3 مئی سے جاری فسادات میں اب تک 180 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
آپ کی راۓ